کراچی سمیت سندھ بھر میں 24 اکتوبر کو موبائل فون سروس بند کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ

کراچی/محرم الحرام کی سیکیورٹی کے نام سندھ حکومت نے اس سال موبائل فون سروس کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سندھ حکومت کے اس فیصلے انٹرنیٹ صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کے ایسے لاکھوں صارف جن کا کاروبار یا روزگار انٹرنیٹ سے جڑا ہے ان کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہے یہ خبر.سندھ حکومت کی نااہلی ہے کہ وہ شہر میں محرم کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرنے پر مجبور ہے،انٹرنیٹ صارفین سندھ حکومت کے اس فیصلے سے بہت نالا ہیں،

صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہ حالت رہی تو ممکن ہے ہم پتھر کے دور کے قریب ہوتے چلے جائیں،

آج فون اور انٹرنیٹ بند کیے جارہے ہیں کل ٹی وی چینلز اور ریڈیو بند کیے جائیں گے،پیٹرول سی این جی بند کرنے کے بعد پھر کوئی بعید نہیں کہ پولیس اہکاروں سے گاڑیاں لے کر گھوڑے اور تیر کمان پکڑا دئے جائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے