جرمنی کی مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے مابین ملکی خفیہ ادارے ’بی این ڈی‘ میں اصلاحات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
اس عمل کے ذمہ دار سیاستدانوں کے مطابق آئندہ سے ’بی این ڈی‘ کو یورپی ممالک اور اداروں کے علاوہ اقتصادی شعبے کی جاسوسی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
اس کے علاوہ پارلیمان کی جانب سے اس خفیہ ادارے کی بہتر نگرانی بھی کی جائے گی۔
جرمن حکومت نے بی این ڈی کی جانب سے یورپی سطح پر مختلف سیاستدانوں اور اداروں کی جاسوسی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ اصلاحات 2017ء سے لاگو ہوں گی۔