بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
بھارت میں شوہر نے بیوی پر شک کرتے ہوئے اسے بچوں کے سامنے زندہ جلا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں وینکٹیش نامی شخص نے بچوں کے سامنے اپنی بیوی تروینی کو آگ لگا دی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وینکٹیش اور تروینی نے پسند […]
ڈاکٹر فاروق خان شہید ؛ ایک مسکراتا مبلغ
پاکستان کی تاریخ میں کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو صرف علم نہیں، اخلاق، فہم، برداشت اور جراتِ اظہار کا استعارہ بن جاتی ہیں۔ ڈاکٹر محمد فاروق خان شہید انہیں گنے چنے روشن دماغوں میں سے ایک تھے۔ وہ نہ صرف ایک باعمل مسلمان اور مدبر استاد تھے بلکہ اعتدال پسند دینی فکر کے پُرامن […]
خواجہ سرا اور ایچ آئی وی: دوہرے تعصب، قانونی خلا اور انسانی وقار کی جدوجہد
پاکستانی معاشرے کی ایک بڑی مگر مسلسل نظر انداز کی جانے والی آبادی خواجہ سرا افراد پر مشتمل ہے، جن کی اکثریت محض اپنی صنفی شناخت کی بنیاد پر امتیازی سلوک، تشدد اور محرومی کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ افراد کسی جرم کے مرتکب نہیں ہوتے، لیکن اس کے باوجود انہیں ذہنی، جسمانی، نفسیاتی، […]
فیک نیوز انڈسٹری کے مقامی ایجنٹ
جب بھی انڈیا یا مغربی دنیا کے کسی بڑے شہر میں دہشتگردی ہوتی ہے تو سوال یہ نہیں ہوتا کہ حملہ کیوں ہوا، سوال یہ ہوتا ہے کہ الزام کس پر ڈالنا ہے۔ سڈنی میں پیش آنے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ بین الاقوامی میڈیا کے […]
حفیظ الرحمان کو وزرات اعلی سے روکنا
گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات(2026) کی فضا غیر معمولی طور پر گرم ہوتی جا رہی ہے۔ اس بار انتخابی معرکہ محض سیاسی نہیں بلکہ ایک گہری حکمت عملی اور خاموش صف بندی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ حافظ حفیظ الرحمان کو وزارت اعلیٰ اور اسمبلی سے باہر رکھنے کے لیے کئی سطحوں پر سرگرمیاں […]
سندھ کی خاموشی؛ سنجیدہ سوال
خاص طور پر تھر تباہی کے دہانے پر ہے، یہ تقدیر کا کھیل نہیں بلکہ اندرونی نوآبادیات اور طاقتور حلقوں کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ کوئلے کے منصوبوں نے پانی کو زہر بنا دیا ہے اور صاف پانی کے ذرائع ناقابل استعمال ہو گئے ہیں، لیکن اس تباہی کو ترقی کے نام پر پیش […]
میرے اللہ، میری محبت!
اے اللہ! ہر تعریف آپ ہی کے لیے ہے۔ آپ کی شان عالی شان، آپ کا رتبہ بلند، آپ کی عزت بے پناہ، آپ کی رحمت لا محدود، آپ میرے رب ہیں اور میں اِس پر راضی ہوں۔ آپ کا نام بڑا باتوقیر ہے۔ آپ پاک ہیں۔ آپ ربِ عظیم ہیں۔ میں گناہگار ہوں، آپ […]
تہران میں طالبان حکومت مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل
ایران میں طالبان حکومت مخالف افغانستان کے سابق پولیس چیف کو قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرام الدین سری کو تہران کی ولی عصر اسٹریٹ پر اپنے دفتر سے نکلتے وقت گولی ماری گئی، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم […]
امریکاکا نائجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کیخلاف طاقتور حملہ
امریکا نےشمال مغربی نائجیریا میں داعش کےدہشتگردوں کے خلاف طاقتور اور مہلک حملہ کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ محکمہ جنگ نے انتہائی درست اور کامیاب حملے کیے، ان کا کہنا تھا کہ د اعش اس علاقے میں مسیحیوں کو ایسے بے رحمی سے قتل کر رہی تھی […]
فیلڈ مارشل سے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا […]