شریف خاندان سے بڑا ملک کا کوئی دشمن نہیں، عمران خان
کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان سے بڑا ملک کا کوئی دشمن نہیں اور پاکستان کویہاں تک پہنچانے کے ذمہ دارنوازشریف اور آصف زرداری ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اقامہ منی لانڈرنگ کاایک طریقہ ہے، نواز شریف […]
عرب ممالک کا دباؤ ہماری خود مختاری پر حملہ ہے، قطر
نیویارک: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ عرب ممالک کا ایک گروپ دباؤ ڈال کر دوحہ کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی کوشش کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ عرب ممالک کا قطر کے خلاف بلاک غیرقانونی […]
عمران خان آصف زرداری صاحب کا نام لینے سے پہلے وضو کرکے آئیں، پیپلز پارٹی
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمران خان آصف زرداری صاحب کا نام لینے سے پہلے وضو کرکے آئیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر پیپلز پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ رمیش لعل نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان نے اخلاق سے گری ہوئی باتیں کیں، بلاول […]
پاناما کیس کا فیصلہ کوئی ’آسمانی صحیفہ‘ نہیں: رانا ثناءاللہ
لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے چیف جسٹس آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی مقاصد کے لیے سپریم کورٹ کے نام کے مبینہ استعمال کا نوٹس لیں۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ این […]
کراچی میں شارع فیصل پرفیکٹری میں دھماکہ
کراچی: شارع فیصل پرنرسری کےمقام پر واقع کاسمیٹکس کےکارخانے میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔ میڈیا کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پرنرسری کے قریب پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں واقع کاسمیٹکس کی فیکٹری میں زوداردھماکے کی زوردار آواز سنی گئی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش جاری […]
میکسکو سٹی میں ہولناک زلزلہ، 224 افراد ہلاک
میکسیکو میں پندرہ روز کے دوران دوسرے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سات اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اب تک 224 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 19ستمبر کی دوپہر میکسیکو سٹی کے نواحی علاقے کے رہائشیوں پر ایک اور قیامت […]
اثاثہ جات کیس؛ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ملزم کو 25 ستمبر کو پیش ہونے ، ایک شخصی ضمانت اور دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانےکاحکم دیا ہے جبکہ نیب لاہور نےاسحاق ڈارکےبینک اکاونٹس منجمد کرنے کے لیےاسٹیٹ بینک […]
برماکے مسلمان اور مسلم ریاستوں کی خاموشی؟
برما کے مسلمانوں کی موجودہ صورتِ حال پہ ہر آنکھ اشکبار ہے ۔مسلم و غیر مسلم ممالک میں بسنے والے ہر انسان نے ان کے قتلِ عام پہ گہرے دکھ اور غم کا اظہار ہی نہیں کیا بلکہ اپنے تئیں ممکنہ صورت میں ان کی مدد بھی کر رہے ہیں ۔ تعاون کی دو صورتیں […]
وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
نیویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے امریکی نائب صدرمائیک پنس سے ملاقات کی جس میں اقوام […]
عمران خان کو اقتدار دیں
خدا لگتی کہتا ہوں اب اقتدار عمران خان کا حق ہے۔ نواز شریف نااہل ہوچکے اور ان کے بعد عمران خان ہی مقبول ترین رہنما ہیں۔ اس لئے فوراً الیکشن کر وا کر زمام اقتدار ان کے حوالے کریں تاکہ عوام کی براہ راست منتخب اور محبوب لیڈرشپ بحرانی دور کے بڑے بڑے فیصلے کرسکے۔ […]