ہنی مون کیلیے ایودھیا لے جانے پر بیوی کا شوہر سے طلاق کا مطالبہ

بھوپال: بھارت میں ایک خاتون نے گوا کے بجائے ہنی مون پر ایودھیا اور وراناسی لے جانے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مدھیا پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والی خاتون کی جانب سے طلاق کی اپیل فیملی کورٹ میں دائر کی گئی ہے، […]

بی پی ایل: فرنچائز نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام بے بنیاد قرار دیدیا

لاہور: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز فارچیون باریسل نے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر فکسنگ کے شبے کے بعد شعیب ملک کا فارچیون باریسل […]

انرجی ڈرنکس اور بچوں میں نفسیاتی مسائل کے درمیان تعلق کا انکشاف

نیو کاسل: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ انرجی ڈرنکس بچوں میں بے چینی، ذہنی تناؤ، ڈپریشن سمیت تشدد اور نشے جیسے رویوں کے خطرات میں اضافے سے تعلق رکھتی ہیں۔ برطانیہ کی نیو کاسل یونیورسٹی کے محققین کے مطابق مطالعے میں انرجی ڈرنکس کی کھپت میں اضافے کا تعلیمی کارکردگی، نیند کے […]

شعیب ملک سے خلع؛ ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ سامنے آگئی

نئی دہلی: کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے اہل خانہ اور ان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے بیانات سامنے آئے تھے لیکن براہ راست ثانیہ نے کوئی پوسٹ نہیں کی تھی تاہم اب ان کا پہلا براہ راست ردعمل سامنے آگیا۔ سابق ٹینس اسٹار […]

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو ایک حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو ایک حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی زیر سربراہی 3 رکنی بینچ نے کی، […]

سائفر کیس میں ملزمان کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی

راولپنڈی: آفیشل سیکرٹ عدالت کے جج وکلاء صفائی کے پیش نہ ہونے پر برہم ہوگئے، جج نے وکلا صفائی کا گواہان پر جرح کا حق ختم کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس پر سماعت کی۔ ملزمان کے سینئر وکلاء آج […]

غیرملکی عوامی دستاویزات کے لیے قانونی تصدیق کی پابندی ختم، اپاسٹل آرڈیننس جاری

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اَپاسٹِل آرڈیننس 2024ء جاری کردیا جس کا مقصد غیرملکی عوامی دستاویزات کے لیے قانونی تصدیق کی پابندی ختم کرنا ہے۔ آرڈیننس پاکستان میں شہریوں اور بیرون ملک مقیم افراد کی سہولت کیلئے جاری کیا گیا، اس کا مقصد غیر ملکی عوامی دستاویزات سے متعلق 1961ء کے ہیگ […]