سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی نشست جیت لی

عام انتخابات 2024 کا پہلا مکمل نتیجہ آگیا، سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی نشست جیت لی۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے۔ ملک میں عام انتخابات میں […]

پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی 6 نشستیں جیت لیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی چھٹی نشست جیت لی۔ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جمعرات کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے […]

وزیر اعظم کا انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کا تہہ دل سے شکریہ اور مبارکباد

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم کا تہہ دل سے شکریہ اور مبارکباد دی ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ، عبوری صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسزکی کاوشیں قابل تعریف ہیں، آزادانہ انتخابات کے انعقاد میں […]

ملک بھر میں انتخابات سو فیصد شفاف ہوئے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ‏ملک بھر میں انتخابات 100 فیصد صاف شفاف ہوئے ہیں، پورے پاکستان میں کسی ووٹر کو نہیں روکا گیا، یقین ہے ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ […]

2018 اور 2023 کے عام انتخابات میں کیا تبدیلیاں آئیں

پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2018 کے انتخابات سے بالکل برعکس ہیں۔ گزشتہ افراتفری کے برعکس، 2024 کے انتخابات کی تاریخ یقینی ہے۔ پاکستان کے ایوان زیریں کی قومی اسمبلی (این اے) میں پہلے 342 نشستیں تھیں، جن میں خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص نشستیں تھیں۔ تاہم آئندہ انتخابات […]

امریکا کا بغداد میں ڈرون حملہ، حزب اللہ کے سینئر رہنما ہلاک

واشنگٹن: عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے سینئر رہنما ہلاک ہوگئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عراق میں ڈرون حملہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا۔ حملے میں حزب اللہ کا سینئر کمانڈر ابو باقر ال سعدی امریکی فوجیوں پرحملے کی […]

ڈی آئی خان؛ انتخابی سکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر بم حملہ، 4 اہلکار شہید، 6 زخمی

ڈی آئی خان: انتخابات کے لیے سکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر بم حملے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سےپولیس لائن سے بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ تھانہ کلاچی کی حدود […]

ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی، اسلام آباد، راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں موبائل سگنلز بند، انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر، تمام موبائل نیٹ ورکس، فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے […]

ملک بھر میں عام انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں عام انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے […]