نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور پارٹی کے صدر شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد نواز شریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کے […]

پی ٹی آئی کا وفاق و پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم، کے پی میں جماعت اسلامی کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم جبکہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات اور چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ […]

خود کو وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں کرتا، پی پی پی کا وزیراعظم نہیں ہوگا; بلاول

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت وفاقی حکومت میں عہدے لینے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور خود کو وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں کرتا۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس […]

الیکشن کمیشن اساتذہ سے معذرت کرے

انتخابات کے بعد ہر سیاسی جماعت کا مقدمہ لڑنے والے موجود ہیں، کوئی ہے جو اساتذہ کا مقدمہ بھی پیش کرسکے جنہیں الیکشن ڈیوٹی کے نام پر توہین، تضحیک اور تذلیل کے ایک دانستہ عمل سے گزارا جاتا ہے اور اس کے بعد الیکشن کمیشن رسمی سی معذرت تو کیا شکریے کے دو لفظ بھی […]

پاور شیئرنگ : مجھے کوئی ٹرم نہیں چاہیے صرف پاکستان کی خوشحالی چاہیے ; شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پی پی سے پاور شیئرنگ کے سوال پر جواب میں کہا کہ مجھے کوئی ٹرم نہیں چاہیے صرف پاکستان کی خوشحالی چاہیے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کےبعد الیکشن کمیشن پر بہت الزامات لگائے گئے ہیں، دھاندلی اور […]

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سےکوئی اتحادنہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں […]

غزہ میں اسرائیلی فوج کی رفح پر بمباری سے 164 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج نے رفح پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 164 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں بھی حماس کو نہیں چھوڑیں گے۔ ادھر برطانیہ نے رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے […]

خدا خیر کرے

موجودہ ریاستی بندوبست،کیا ایک بار پھر ملک کو سیاسی استحکام دینے میں ناکام ثابت ہواہے؟ اس سوال کے جواب کے لیے،تاریخ کے دو ابواب پر ایک بار پھر نظر ڈالنا ہو گی۔1970ء میں،جب انتخابات کا موسم آیاتوعدم استحکام کا خطرہ ہمارے سروں پر منڈلا رہا تھا۔یہ واضح تھا کہ انتخابات کے متوقع نتائج ملک کوایک […]

پیپلزپارٹی کا سی ای سی اجلاس، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اہم اجلاس میں اراکین نے تحریک انصاف کے ساتھ بات کرنے کی بھی تجویز دے دی جبکہ شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا […]

ڈی آئی خان : فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، واقعے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے۔ پولیس […]