اعتکاف میں بیٹھا شخص درزی کی دکان میں چوری کرنے پر گرفتار

لیہ میں چوری کی واردات میں ملوث اعتکاف میں بیٹھے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ساتھ 2 روز قبل موتی بازار میں درزی کی دکان میں چوری کی تھی۔ ملزم چوری کے بعد اعتکاف میں بیٹھ گیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم سے درزی […]

نوکری نہیں چھوڑسکتے، 3 ماہ کی بیٹی کوئی گود لے لے: والدین کی سوشل سائٹ پر پوسٹ

معروف امریکی ویب سائٹ ریڈاِٹ پر حال ہی میں شائع ہونے والی ایک تحریر نے شہریوں کو حیران کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوکری کے شوقین والدین نے اپنی تین ماہ کی بیٹی کو کسی کو بھی گود دینے کیلئے تیار ہیں اور خود اس کا اعتراف ریڈاِٹ کی ایک […]

پی ٹی آئی کا مختلف سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مختلف سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملاکر گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ سینیئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اس حوالے سے کہا کہ گرینڈ الائنس کا مقصد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو کو قائم کرنا ہے،ا س سلسلے میں آج باضابطہ میٹنگ ہوگی۔ اسد […]

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 21 ماہ بعد 4 فیصد بڑھ گئیں

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 21 ماہ بعد 4 فیصد بڑھ گئیں۔ اعدادو شمار کے مطابق فروری کے مقابلے مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ فرنس آئل سے کم بجلی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مارچ میں فروخت 48 فیصد گھٹ گئی۔ گزشتہ سال مارچ کے […]

بھارت؛ جہیز میں فارچیونر گاڑی نہ دینے پر بہو کا بیدردی سے قتل

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گریٹر نوائیڈا میں جہیز نہ لانے پر مہنگی گاڑی ٹویوٹا فارچیونر نہ ملنے پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوائیڈا میں کرشمہ نامی لڑکی اپنے سسرالیوں کے مبینہ تشدد کے باعث ہلاک ہوگئی۔ جس کی شادی 2022 میں وکاس سے ہوئی تھی۔ پولیس […]

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جس پر پولیس نے ماہرین کو طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے حوالے سے ایک نیا واقعہ سامنے آیا ہے، عدالتی ذرائع کے مطابق انہیں پاؤڈر سے بھرے خطوط بھیجے […]

عمران خان، اسد عمر ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بری

اسلام آباد: عدالت نے عمران خان اور اسد عمر کو ریلی نکالنے پر درج مقدمے سے بری کردیا۔ عدلیہ کے حق میں ریلی نکالنے کے معاملے پر درج م قدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جہاں عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی خزانہ اسد […]

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا حکم نامہ جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف نہ لینے […]