پی ٹی آئی کارکنوں کا صوابی انٹرچینج پراحتجاج، موٹروے بند کردی، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں
صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوابی انٹرچینج کے قریب ریسٹ ایریا کےمقام پراحتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر اور لکڑیوں کو آگ لگاکر موٹروے کے دونوں اطراف کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا جس سےگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ موٹروے کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات […]
ہر سال ہماری آبادی میں نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہورہا ہے: عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے ملک کی بڑھتی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہر سال ہماری آبادی میں نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بڑھتی […]
کرسمس کی آمد آمد، وائٹ ہاؤس سج گیا، خاتون اول نے سجاوٹ کا افتتاح کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں سجاوٹ کا افتتاح کردیا۔ رواں سال کی تھیم Home Is Where the Heart Is رکھی گئی ہے، جس کا مقصد گھر، خاندان اور موسمِ سرما کی روایات کو بھرپور اُجاگر کرنا ہے۔ سجاوٹ […]
9 مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے حکم
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال […]
بھارت: کویت سے حیدرآباد آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ
کویت سے بھارت کے شہر حیدرآباد آنے والی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع پر طیارے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کویت سے بھارتی شہر حیدرآباد کے لیے پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ہے۔ بم کی اطلاع پر پرواز کو حیدرآباد کے بجائے ممبئی ایئر پورٹ […]
بنوں: گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان و پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللّٰہ شہید ہوگئے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بنوں کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہے جس میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ فائرنگ سے 2 […]
آگاہی کے فقدان سے آبادی کا چیلنج مزید سنگین ہوتا جارہا ہے: عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بڑھتی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے آگاہی پھیلانا ضروری ہے، آگاہی کے فقدان سے آبادی کا چیلنج مزید سنگین ہوتا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے […]
کوئی پریم پجارن مندر سجائے
ہم کارونجھر کے پر آسیب پہاڑی سلسلوں کے پاس سے گزرتے ہوئے کاسبو پہنچے تھے۔ یہ تھرپارکر کی پراسرار سی ایک بستی ہے جس میں مور ناچتے ہیں اور بھگت گاتے ہیں۔ اس کو موروں کی بستی بھی کہتے ہیں۔ اس کی دوپہر میں اتنا سناٹا ہے کہ دوسری طرف گزرتی ہوئی گائے کی دھب […]
ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےحکومت کو چیلنج دیاکہ اگر ہمت ہےتو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر […]
یورپی یونین کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید 30 لاکھ یورو امداد کا اعلان
یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب سے شدید متاثرہ کمیونٹیز کے لیے 30 لاکھ یورو کی اضافی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔ یورپی یونین کی ہنگامی امداد پنجاب کے اُن علاقوں میں خرچ کی جائے گی جو حالیہ مون سون میں بدترین تباہی کا شکار ہوئے۔ یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی […]