2020 کا ماڈل، 2026 میں نافذ

ضلع کیچ ایک بار پھر ایک ایسے خطرناک دور میں داخل ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جہاں خوف، عدم تحفظ اور بے یقینی شہری زندگی پر غالب آتی جا رہی ہے۔ اغوا برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات نے نہ صرف عوام کو پریشان کر دیا ہے بلکہ پورے سماج کو ایک اجتماعی اضطراب میں […]

جنوری اور میری موٹر سائیکل

ہم گلگت بلتستان کے وہ باسی ہیں جو پہاڑوں کے دامن میں نہیں، پہاڑوں کے مزاج میں بستے ہیں۔ یہاں کی برفیلی ہوائیں صرف چہرہ نہیں چومتیں، سیدھی انسان کے انگ انگ میں سرایت کر جاتی ہیں۔ دسمبر کا چاند نظر آتے ہی ایک جملہ اجتماعی ذکر بن جاتا ہے۔ "در بند تھے لا!” یعنی […]

25 واں گھنٹہ

کیا واقعی دن پچیس گھنٹے کا ہو گیا ہے؟ نہیں، دن تو آج بھی وہی پرانا، وفادار اور مظلوم چوبیس گھنٹوں پر مشتمل ہے۔ سورج اسی وقت نکلتا ہے، اسی وقت ڈوبتا ہے، گھڑی کی سوئیاں بھی وہی چکر لگاتی ہیں، مگر مسئلہ دن میں نہیں، مسئلہ ہم ہماری سوچ میں ہے۔ سیانے ٹھیک ہی […]

ڈاکٹر فاروق عادل کی خاکہ نگاری

تحریر کا عنوان دو حصوں میں منقسم کیا جا سکتا ہے؛ ڈاکٹر فاروق عادل اور خاکہ نگاری جسے حرفِ جار "کی” نے باہم یکجا کر دیا ہے۔ گویا ڈاکٹر فاروق عادل اور خاکہ نگاری باہم مربوط ہیں۔ بس اسی یکجائی صورت کا اظہاریہ یہ تحریر ہے۔ تاہم بات کی تفہیم اور تسہیل کی غرض سے […]

قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں گھسنے والا نوجوان پکڑا گیا

اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے والے نوجوان کو پکڑ لیا گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ نامعلوم شخص سکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ رات تقریباً 2 بجے گرلز ہاسٹل میں داخل ہوا جسے بعد ازاں ہاسٹل کے واش روم میں دیکھا گیا۔ ویڈیو میں مذکور […]

ڈنمارک کی وزیراعظم کا امریکی صدر سے گرین لینڈ پرقبضے کی دھمکیاں بند کرنے کا مطالبہ

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈیرکسن (METTE FREDERIKSEN) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرین لینڈ پرقبضے کی دھمکیاں بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میٹ فریڈیرکسن نے کہا امریکا کو گرین لینڈ یا ڈنمارک کی کسی ریاست کو ضم کرنے کاحق نہیں، قریبی اتحادی کے خلاف ایسی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین […]

وجود خدا کی بحث، کیا عام مذہبی انسان کی ضرورت ہے؟

اگر وجودِ خدا کی بحث سے ہٹ کر بات کی جائے تو یہ عام معاشرتی سطح پر زیادہ مفید معلوم ہوتا ہے، کیونکہ یہ موضوع نہ تو عام مذہبی انسان کی روزمرہ زندگی کا مسئلہ رہا ہے اور نہ ہی اس کی فوری ضرورت۔ تاریخ بتاتی ہے کہ اس موضوع پر زیادہ تر اہلِ علم […]

بین الاقوامی برادری کشمیر پر بھارت کے جابرانہ اقدامات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے: وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 5 جنوری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا۔ کشمیر کے یوم حق خور ارادیت کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 5 جنوری 1949 کویو این کمیشن برائے بھارت وپاکستان نے تاریخی […]

وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد تیل کی قیمتیں گرگئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.63 فیصدکمی ہوئی ہے اور 60.37 ڈالرفی بیرل میں فروخت ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 0.70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈبلیوٹی […]

اسکالر ڈائریز: ٹور ڈی یورپ (قسط نمبر 3)

وارسا کا دیدار، شفقت کی چھاؤں اور ریگا کی پکار سفرِ یورپ کی گزشتہ کڑی میں ذکر ہوا تھا کہ کس طرح لٹویا کی ریگا کانفرنس کے لیے میرا مقالہ منتخب ہوا اور غیب سے اسباب بنتے گئے۔ اسلام آباد پھر اوسلو میں اپنے پرانے رفیقِ کار شہریار کی بے مثال میزبانی نے اس سفر […]