راولپنڈی: ادارہ علومِ اسلامی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
راولپنڈی میں ادارہ علومِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فری ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ، والدین اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میڈیکل کیمپ میں جدید طبی سہولیات کے ذریعے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جبکہ ضرورت کے مطابق مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ […]
ایچ آئی وی کے ساتھ جینے والے خواجہ سرا افراد کی ذہنی صحت کا بحران
ایچ آئی وی کے ساتھ جینا صرف ایک جسمانی بیماری سے نمٹنے کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک مسلسل نفسیاتی اور سماجی جدوجہد بھی ہے۔ خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کے لیے یہ جدوجہد دوہری ہو جاتی ہے، جہاں ایک طرف بیماری کا بوجھ ہے اور دوسری طرف صنفی شناخت سے جڑی بدنامی۔ بدقسمتی […]
قلم کی تلخیاں
یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ قلم کا لکھا ہوا، محض الفاظ کا مجموعہ نہیں ہوتا، یہ ضمیر کی آواز بھی ہوتا ہے اور سماج کے سامنے ایک اخلاقی گواہی بھی۔ لکھنے والا جب قلم اٹھاتا ہے تو دراصل وہ صرف سطریں نہیں لکھتا بلکہ اپنے باطن، اپنے اصول اور اپنے عہد کی نمائندگی […]
اسکالر ڈائریز: ٹور ڈی یورپ (Scholar Diaries: Tour de Europe)
رسمی ملاقاتیں، غیر رسمی یادیں یورپ کے کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں میرا رسمی سفر رہا ہے۔ چلتے پھرتے چل پڑے اور پورا نہیں تو کم از کم دارالحکومت ضرور دیکھ آئے۔ ان ممالک میں جرمنی سرفہرست ہے، دوسرے نمبر پر سلوواکیہ اور تیسرے نمبر پر بڈاپسٹ (ہنگری) کا نام آتا ہے، اور کچھ حد […]
عمرِعزیزرفت؛ پروفیسر محمد یعقوب شاہقؔ
پروفیسر محمد یعقوب شاہق کی شخصیت کی اتنی متنوع جہات ہیں کہ ہر ایک جہت ایک الگ موضوع کی متقاضی ہے مگر اس تحریر میں ہم ان کی شخصیت کا بطور قلم کار تجزیہ کرنے کی کوشش کریں گے اور ان کی خودنوشت ”عمرِ عزیز رفت“ کو اپنا موضوع بنائیں گے۔ پروفیسر محمد یعقوب شاہق […]
کالج پراسپکٹس
گورنمنٹ کالج لاہور نے میری زندگی اور سوچ کے زاویوں کو حقیقی معنوں میں بدل ڈالا تھا، گاؤں کا باسی جو اپنی محدود زندگی میں خوش تھا، دو وقت کی روٹی بآسانی دستیاب تھی، جب پہلی مرتبہ انٹرمیڈیٹ میں داخلہ کیلئے کالج کی پراسپکٹیس ہاتھوں میں تھامے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے لان میں بیٹھا اسے پڑھ […]
نوجوان، سیاسی اظہارِ رائے اور آئینی حقوق: پابندیوں کے کٹہرے میں کھڑا مستقبل
پاکستان ایک آئینی جمہوری ریاست ہے، جہاں اظہارِ رائے کو محض اخلاقی یا سماجی حق نہیں بلکہ ایک بنیادی آئینی ضمانت حاصل ہے۔ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 19 ہر شہری کو آزادیِ اظہار اور معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے، جبکہ آرٹیکل 10-اے منصفانہ ٹرائل اور شفاف قانونی عمل کی ضمانت فراہم کرتا […]
ایلون مسک نے ایران میں اسٹار لنک کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کر دیا
ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اب ایران میں صارفین کو اسٹار لنک سیٹلائٹ سروس کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کر رہی ہے کیونکہ ایران میں کئی روز سے انٹرنیٹ بند ہے اور […]
مظاہرین کو پھانسی دینےکی صورت میں بہت سخت کارروائی کریں گے: ٹرمپ کی ایران کو وارننگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی صورت میں ایران کو سخت کارروائی سے خبردار کردیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں پھانسیوں کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی لیکن انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر ایران میں گرفتار مظاہرین کو […]
ایران میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا، انٹرنیشنل کالز بحال، انسانی حقوق تنظیم کا 2403 ہلاکتوں کا دعویٰ
ایران میں دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا۔ رپورٹس کے مطابق ایران میں احتجاج کا سلسلہ رکنے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے۔ انٹرنیشنل کالز بحال کردی گئيں تاہم انٹرنیٹ سروس ابھی بند ہے۔ امریکی انسانی حقوق تنظیم نے دعویٰ کیا کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک […]