آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، 47 لاکھ اکاؤنٹس بند کردیے گئے

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال پر عائد پابندی کے بعد سوشل میڈیا کمپنیوں نے نوجوانوں کے 47 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیے۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق یہ پابندی 10 دسمبر کو نافذ کی گئی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس […]

مسلمان ممالک سمجھنے لگے ہیں دیر آید، درست آید

ایران میں جاری احتجاج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کے حمایت یافتہ کرد مسلح گروہوں نے، جو ترکی کے بھی خلاف ہیں، پوری طاقت کے ساتھ ایران کے ایک اہم علاقے پر حملہ کیا۔ اس حملے کی بروقت اطلاع ترکی نے دی، جس کے نتیجے میں ایران کی مدد سے یہ حملہ ناکام […]

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادی کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر سعودی شاہی […]

رحیم یار خان میں منفرد طبی کیس، 5 سالہ بچے کے سینے سے ’بغیر سر والا بچہ‘ نکال لیا گیا

رحیم یار خان میں بچے کے اندر ایک اور بچہ ہونے کا نایاب کیس سامنے آگیا۔ شیخ زید اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ 5 سالہ بچےکے سینےسے نامکمل نومولود کو نکال لیاگیا ہے۔ سرجری کرنیوالے ڈاکٹر اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ یہ سرجری سرانجام دینے والے تھوراسک سرجن ڈاکٹر سلطان محمود اویسی نے […]

علی معاویہ بھائی بھائی

اسلام کا عظیم زمانہ وہ تھا جب قیادت بھی اہل تھی اور مخالفت بھی اصولوں کے دائرے میں رہتی تھی۔ آج جب امت تفرقے اور فرقہ واریت میں بٹ چکی ہے، ہمیں تاریخ کے ان روشن کرداروں کو سمجھنے اور سیکھنے کی ضرورت ہے جنہوں نے اختلافات کے باوجود اسلام کی عظمت اور بھائی چارے […]

بیوقوف دنیا

ہم ایک بیوقوف دنیا میں سانس لے رہے ہیں، ایک ایسی دنیا جہاں جہالت کو علم اور شور کو دانش سمجھا جاتا ہے۔ آج کا انسان جتنا کم جانتا ہے، اتنا ہی زیادہ بولتا ہے۔ اسے نہ تاریخ کا شعور ہے، نہ فلسفے کی سمجھ، نہ سچ کی تلاش کی طلب، مگر اس کے باوجود […]

معراج ہمیں بیت المقدس لے گئی، ہم فلسطین سے منہ موڑ بیٹھے

ہر سال 27 رجب المرجب کی رات امت مسلمہ کے لیے ایک خاص معنویت رکھتی ہے، کیونکہ اسی رات نبی کریم ﷺ کو واقعہ معراج کا شرف حاصل ہوا۔ یہ رات صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں، بلکہ ایمان و فکر کی بیداری کا پیغام ہے۔ اس رات رسول اللہ ﷺ کو زمین سے آسمانوں تک […]

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درختوں کی کٹائی پر سی ڈی اے کو روک دیا.

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو آئندہ سماعت تک درخت کاٹنے سے روک دیا ہے اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے شہری محمد نوید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب […]

تمام اشارے ہیں کہ ایران پر عنقریب حملہ ہونے والا ہے: برطانوی میڈیا

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔ برطانوی خبر ایجنسی نے مغربی فوجی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ تمام اشارے ہیں کہ ایران پر عنقریب حملہ ہونے والا ہے۔ مغربی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غیر متوقع پن امریکی حکمت عملی کاحصہ ہے۔ […]

ایران میں پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں لیکن مظاہرین پر تشدد جاری رہا تو سخت ردِعمل دیں گے: ٹرمپ کی ایک بار پھر تنبیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں بڑے پیمانے پرپھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یہ معلومات دوسری طرف کے بہت اہم ذرائع سےموصول ہوئی ہیں کہ ایران میں ہلاکتیں رک گئی ہیں اور پھانسیاں نہیں ہوں گی۔ اگرایسا کچھ […]