تمام مسائل کی جڑ مولوی ہے

ہمارا موجودہ معاشرہ دن بدن تنزلی کی طرف بڑھ رہا ہے، جس میں اخلاقی انحطاط، ذہنی پستی اور باہم چپقلش کا ہر سو راج ہے۔ جہاں اس بات کی دوڑ لگی ہوئی ہے کہ کون بہتر ہے، کس کی حیثیت اچھی ہے۔ لوگ ایک دوسرے سے موازنہ کرتے ہیں اور پھر آپسی تقابل کے نتیجے […]

کوئٹہ، بلوچستان، پاکستان: یومِ یکجہتیٔ کشمیر

ہر سال 5 فروری کو پاکستان میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر منایا جاتا ہے، تاکہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا جا سکے اور یہ یاد دلایا جائے کہ ہم ان کے دکھ اور جدوجہد کو نہیں بھولے ہیں۔ اس دن ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور یکجہتی کے اظہار کے […]

قمر رُعینی: مردِ درویش اور مشعلِ راہ

تقسیم ہند سے قبل الہ آباد ہندوستانی ادب کا نہایت زرخیز اور معتبر مرکز تھا۔ اسی دور میں ترقی پسند تحریک اپنی جڑیں مضبوط کر رہی تھی، اور الہ آباد جیسے علمی و ادبی شہر میں نئے خیالات اور انقلابی رجحانات پروان چڑھتے دکھائی دیتے تھے۔ مشاعرے، ادبی نشستیں اور رسائل و جرائد نے اردو […]

خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کے کالجز میں تقریبات کے دوران موسیقی، رقص اور موبائل فون پر پابندی کیوں عائد کی گئی؟

خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلی تعلیم نے لڑکیوں کے کالجز کے بارے میں ایک نوٹیفیکیشن میں ویلکم پارٹیز اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں کے دوران موسیقی، رقص اور فیشن شوز پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تقریبات میں موبائل فون کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ نوٹیفیکیشن ڈائریکیٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن […]

گاما گُوں

پوش علاقوں کی چمچماتی سڑکیں، خاموش گلیاں اور لفٹ میں بھی "گڈ مارننگ” کہنے والے پڑوسی اپنی جگہ، مگر اصل زندگی کے اسپیشل ایفیکٹس مڈل کلاس بلکہ لوئر مڈل کلاس محلّوں میں ملتے ہیں، وہاں ہر گلی ایک نیا سٹیج، ہر دن ایک نیا ڈرامہ، سنسنی سے بھرپور ایک نئی قسط، اور ہر ہمسایہ بغیر […]

لاشوں پر کھڑے سیف السلام قذافی کی لاش

لیبیا میں سیف الاسلام قذافی کا قتل کوئی اچانک واقعہ نہیں، بلکہ ایک منطقی انجام ہے۔ یہ انجام اس سیاسی ڈھانچے کا ہے جو ایک دہائی سے لاشوں پر کھڑا ہے، اور اس ریاست کا ہے جو سقوطِ طرابلس کے بعد کبھی دوبارہ کھڑی ہی نہیں ہو سکی۔ 3 فروری 2026 کی رات زنطان میں […]

امریکہ ڈائری: قسط نمبر 6

اٹلانٹا، جارجیا کی رات جتنی ایڈونچر سے بھرپور تھی، صبح اتنی ہی خوبصورت۔ ریاست جارجیا کا یہ شہر اپنے گھنے جنگلات اور جدید بلند و بالا عمارتوں کے امتزاج کی وجہ سے ‘شہرِ باغات’ کہلاتا ہے۔ رات کو ٹیکسی ڈرائیور جو نائیجیریا سے تھے، اسٹیون کو پک کرنے آئے تو مجھے بھی ساتھ لے لیا۔ […]

ملک بھر میں رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کی رات شبِ برات پر خصوصی عبادات کا اہتمام

ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں والی رات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔ شبِ برات پر مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ، لوگ رات بھر نوافل کی ادائیگی، قرآن خوانی اور خصوصی عبادات میں مصروف رہے۔ ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی، کشمیر و فلسطین […]

ایران مڈنائٹ ہیمر جیسا آپریشن دوبارہ نہیں چاہے گا، اُمید ہے مذاکرات کامیاب ہوں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، اُمید ہے یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے ایران سے مذاکرات سے متعلق سوال کیا جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ امریکی […]

بلوچستان میں 3 دنوں سے جاری آپریشن میں فتنہ ہندوستان کے197 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

بلوچستان میں 3 دنوں سے جاری دہشت گردی کےخلاف آپریشن میں فتنہ ہندوستان کے 197 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز میں مادر وطن اور معصوم شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاکستان کے 22 بہادر جوان شہید ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ہاتھوں 36 شہری شہید ہوئے، […]