آخر خواتین کے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی کیوں ہوتا ہے؟
یہ واقعہ صرف ایک خاندان کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کا المیہ ہے۔ صابرہ بی بی جیسی محنت کش،حاملہ اور تین بچوں کی ماں کا اس بے دردی سے قتل انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ایک عورت جو رزقِ حلال کے لیے گھروں میں کپڑے بیچتی تھی، اسے درندگی کا نشانہ بنانا اس بات […]
فیس بک میں ایسے دلچسپ فیچر کا اضافہ جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
فیس بک میں ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔ فیس بک میں میٹا اے آئی پر مبنی فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے آپ اپنی پروفائل فوٹو کو متحرک یا انیمیٹ کرسکتے ہیں۔ میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب […]
وزیراعظم نے نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت نیپرا کے نئے ریگولیشنز کے اجرا پر اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ، اویس لغاری، پرویز ملک، بلال کیانی، محمد […]
سستی بجلی مہنگی کیوں؟ سولر پالیسی کا کڑوا سچ
پاکستان میں توانائی کے بحران نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے۔ بجلی کے بڑھتے بل، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، اور مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کو ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے کہ اب وہ متبادل ذرائع کی تلاش میں ہیں۔ انہیں متبادلات میں سب سے مقبول ذریعہ سولر انرجی ہے، جو دنیا بھر […]
قومی اسمبلی اجلاس: اسپیکر نے کورم کی نشاندہی نظرانداز کردی، کئی بل منظور
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کو نظر انداز کردیا اور قانون سازی جاری رکھی۔ کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے کہا کہ یہ کہاں لکھا ہے بار بار کورم کی نشاندہی کی جائے گی تاہم ایاز صادق نے قانون سازی جاری رکھی جس کے ایوان نے کئی بل […]
مذاکرات کی ناکامی پر سخت قدم اٹھانا ہوگا: ٹرمپ کا ایران کیخلاف دوسرا بحری بیڑہ تعینات کرنےکا عندیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے خطے میں ایک اور بحری بیڑہ تعینات کرنے سے خبردار کردیا۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ صدر ٹرمپ نے […]
ایران پر دباؤ بڑھانےکیلئے امریکا کا ایرانی تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر غور
امریکی حکام نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر غور شروع کردیا۔ امریکی عہدیدار کے مطابق ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر بات ہوئی ہے تاہم امریکی حکام کو ایران کی جوابی کارروائی اور عالمی تیل کی منڈیوں پر اثرات کا خدشہ ہے۔ امریکی […]
غزہ میں خطرناک ترین امریکی ممنوعہ تھرموبیرک بموں کے استعمال کا انکشاف
غزہ میں خطرناک ترین امریکی ممنوعہ تھرموبیرک بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق تقریبا 3000 فلسطینیوں کے فضامیں تحلیل ہونے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے اور ان بموں نے فلسطینیوں کا نام ونشان تک باقی نہیں چھوڑا۔ تھرموبیرک بموں کا درجہ حرارت 3500 سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس سے فوری […]
ملاکنڈ میں امن و امان کی ذمہ داریاں سی ٹی ڈی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنےکا فیصلہ
خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کے حوالےسے ذمہ داریاں کے پی پولیس، سی ٹی ڈی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال پر غور کے لیے کورہیڈ کوارٹر پشاور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس […]