گلگت بلتستان کے تین قلمی لیجنڈ
زیرِ نظر تصویر گلگت بلتستان کی افق پر درخشاں ادبی و تحقیقی لیجنڈروں کی ہے۔ آج فیس بک میں وائرل ہوئی ہے۔ اس تصویر کو دیکھتے ہی یادوں کے دریچے کھل گئے۔ دائیں جانب جمشید خان دکھی مرحوم ، درمیان میں شیرباز علی برچہ اور بائیں طرف پروفیسر عثمان علی مرحوم جلوہ فرما ہیں۔ اللہ […]
سیٹی بجاتی
ریل سے عشق ہمارا پرانا ہے۔ ہماری پرانی فلموں اور ڈراموں میں ٹرین لازمی حصہ ہوا کرتی تھی۔ عید ٹرین کے نام سے پی ٹی وی کا ایک ڈرامہ اور اس میں معین اختر کی لازوال اداکاری آج بھی یادوں میں تازہ ہے۔ ہندوستانی اور پاکستانی فلموں میں ٹرین کے مناظر پر فلمائے گئے رومانوی […]
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑجواب، متعدد چوکیاں تباہ، 22 طالبان اہلکار ہلاک
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال کارروائی کی گئی ہے جس کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور فوری جواب دیا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے غلط اندازہ لگاتے ہوئے خیبر پختونخوا میں پاک افغان […]
بیٹی کی عزت
انسان دوڑتا ہوا ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی چڑھ جائے، تب بھی ماضی پیچھا کرتا ہوا وہاں پہنچ جاتا ہے۔ باکو کے آتش کدہ میں کالی دیوی کا بت دیکھ کر ایک ہندوستانی ہندو بڑی عقیدت کا اظہار کر رہا تھا۔ مجھے تعجب ہوا تو اس نے کہا: "یہ تاریخ کا حصہ ہے، آپ قبول نہ […]
سہیل احمد صدیقی : ایک منفرد قلم کار ، اور چند ضروری سوالات
شخصیت : سہیل احمد صدیقی سے جب بات ہوئی تو پہلا احساس یہ ہوا کہ یہ شخص اپنے بارے میں بات کرنے کا عادی نہیں، کام کرنے کا عادی ہے۔ سوالوں کے جواب مختصر، مگر ہر جواب میں گہرائی۔ شعبہ ہائے مہارت پوچھے تو بتایا کہ دو شعبے قریب ترین ہیں: لسانی تحقیق اور ہائیکو […]
پی ٹی آئی میں ہزاروں اختلاف مگر عمران کے اندر رہنے پر مکمل اتفاق ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے سارےگروپوں میں ہزاروں اختلاف مگر ایک ایشو پر مکمل اتفاق ہے کہ عمران خان اندر رہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ کے پی حکومت عمران خان کیلئے رہائی فورس بنائے گی مگر دہشتگردوں […]
خدا حافظ اقوام متحدہ
کیا یہ محض ایک اتفاق تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ بورڈ آف پیس کے واشنگٹن ڈی سی میں اجلاس کے فوری بعد اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہاکبی نے بورڈ آف پیس کو ایک انٹرویو میں اڑا کر رکھ دیا ؟ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس پر سب سے زیادہ اعتراضات […]
انسان کبھی مہذب نہیں ہوسکتا
دہلی کی ایک تقریب میں میرے ایک ہم نشین کا تعارف تو سیشن جج کے طور پر کرایا گیا تھا مگر جب اسٹیج پر تقریر کرنے آئے تو وہ سیشن جج کے بجائے” السیشن جج” لگ رہے تھے۔اور یہ تجربہ مجھے صرف دہلی میں نہیں ہوا بلکہ میرا مشاہدہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے […]
آئی ایم ایف کا امریکا سے تجارتی پابندیاں کم کرنےکیلئے شراکت داروں سے تعاون کا مطالبہ
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے امریکا سے تجارتی پابندیاں کم کرنے کے لیے شراکت داروں سے تعاون کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ امریکا شراکت داروں کے ساتھ تجارتی رکاوٹیں کم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ تجارتی طریقوں سے متعلق خدشات دور کرنے […]
مسلم ارکان کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو امریکا سے نکال دینا چاہیے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم امریکی ارکان کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کے خلاف سخت اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں کو ملک سے نکال دینا چاہیے۔ امریکی صدر نے کہا کہ الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا جائے۔ ٹرمپ نے دونوں ارکان کانگریس […]