صدر زرداری نواب شاہ، بلاول بھٹو لاڑکانہ میں عید منائیں گے
صدر آصف علی زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نوڈیرو لاڑکانہ میں عید منائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عید سیہون شریف اور سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن عید ٹنڈو جام میں منائیں گے۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ روہڑی جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی […]
وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں سے رابطہ، عید کی مبارکباد، ایران و خلیج کشیدگی پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر اور ملائیشین وزیر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عید الفطر کی مبارکباد دی، ایران اور خلیج میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کےخلاف حملوں کی شدید مذمت کی، ملائیشین وزیراعظم سےگفتگو میں خلیج میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت […]
چاند رات اور فائرنگ
چاند رات خوشیوں، مسرتوں اور عید کی تیاریوں کا حسین امتزاج ہوتی ہے۔اس موقع پر لوگ نئے کپڑے خریدتے ہیں، گھروں کو سجاتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹتے ہیں۔مگر بدقسمتی سے کچھ افراد اس خوشی کے موقع کو ہوائی فائرنگ کے ذریعے خطرناک بنا دیتے ہیں، جو نہ صرف قانوناً جرم ہے […]
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی شہید
پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (IRGC) کے ترجمان علی محمد نائینی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہوئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی 2024ء […]
یورپ و برطاینہ میں گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عالمی منڈی متاثر
برطانیہ اور یورپ میں گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں قیمتیں تقریباً 60 فیصد تک بڑھ گئی ہیں، جس سے توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ قطر کے راس لفان گیس پلانٹ پر حملے اور خلیجی ممالک میں توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے واقعات کے بعد عالمی سپلائی متاثر ہوئی […]
انگلینڈ بھر میں ڈاکٹروں کو گردن توڑ بخار کی علامات پر نظر رکھنے کی ہدایت
کینٹ میں گردن توڑ بخار کی وبا پھیلنے کے بعد ہیلتھ الرٹ جاری کردیا گیا۔ یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے انگلینڈ بھر میں ڈاکٹروں کو گردن توڑ بخار کی علامات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ کینٹ یونیورسٹی کے 5 ہزار طلبہ کو گردن توڑ بخار سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن پروگرام شروع […]
سری لنکا کا امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار
سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اپنے اڈے پر تعینات کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں 2 جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایرانی جہاز […]
عیدالفطر پر خادمِ حرمین شریفین کا امتِ مسلمہ کیلئے امن و استحکام کا پیغام
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔ شاہ سلمان نے عالمی امن اور استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا بھی کی۔ شاہ سلمان […]
صدر ٹرمپ کو اسرائیل نے حملوں پر مجبور کیا نہ کر سکتا تھا، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو اسرائیل نے حملوں پر مجبور کیا نہ کر سکتا تھا۔ تل ابیب میں عالمی میڈیا کو بریفنگ میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران جنگ لوگوں کی سوچ سے بھی تیزی سے ختم ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی میزائل سازی […]
اماراتی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کے حملوں اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر نے عرب امارات میں شہریوں اور اہم تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔ […]