کراچی کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری

کراچی: ( محمد نعمان خان )شہرِقائد کو اضافی پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے کے فور (K-IV) کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت نے منصوبے کی نظرِ ثانی شدہ لاگت تقریباً 172 ارب روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پلاننگ کمیشن کے تحت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) کے […]

اقلیتیں: صرف ایک دن کی یاد نہیں، ہر دن کی ذمہ داری

11 اگست آتا ہے تو ہم قومی اقلیتی دن مناتے ہیں۔ تقاریر ہوتی ہیں، پیغامات جاری ہوتے ہیں، سیمینار منعقد ہوتے ہیں، اخبارات میں مضامین شائع ہوتے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اقلیتوں کے حقوق کے حق میں آوازیں بلند ہوتی ہیں۔ یہ سب اپنی جگہ ضروری ہے، لیکن ایک سوال پھر […]

لاہور ؛ شوہر نے ناراض بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

لاہور میں شوہر نے ناراض بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران گجر پورہ میں اپنے سسرال پہنچا اور ناراض بیوی کو منانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون بشریٰ کے انکار پر ملزم عمران نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع […]

اسلام آباد ہائیکورٹ: 3 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ جسٹس ایاز شوکت، جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شارخ ارجمند نے حلف اٹھایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی […]

IIUI سول انجینئرنگ کی بڑی کامیابی، چار سالہ PEC ایکریڈیٹیشن

فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (FET)، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کے شعبہ سول انجینئرنگ نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے، جہاں پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کی جانب سے سول انجینئرنگ پروگرام کو چار سالہ ایکریڈیٹیشن عطا کر دی گئی ہے۔ یہ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کسی بھی پروگرام […]

شامی صدرکو سزائے موت سنا دی گئی

شام کی عدالت نے مفرور سابق صدربشارالاسد کو سزائےموت سنادی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے معزول صدربشارالاسد کو ان کی غیرموجودگی میں سزاسنائی گئی۔ شام کی عدالت نے بشارالاسد دورکے سکیورٹی عہدیدار عاطف نجیب کوبھی سزائےموت سنائی۔ شامی عدالت کا کہنا ہے کہ بشار الاسد کو پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ […]

دو بار کی عالمی چیمپئن ٹیم پھر مشکل میں، معاملہ کیا ہے؟

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2027 کے لیے براہ راست کوالیفائی نہ کرسکی۔ دو مرتبہ کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم لگاتار دوسری مرتبہ کوالیفائر کھیلے گی۔ 30 ستمبر تک دو میزبان ممالک جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے علاوہ ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جب کہ افغانستان نے بیلفاسٹ میں […]

سعودی: ریاض میں آگ کا المناک انجام، 16 مزدور جاں بحق

سعودی دار الحکومت ریاض میں صوفہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلا دیشی مزدور جاں بحق ہو گئے۔ بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اتوار کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 16 بنگلا دیشی شہری جان کی بازی ہار گئے۔ بنگلادیشی سفارتخانے کے مطابق […]

ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری منظور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور بعض ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور، سندھ اور پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی۔ صدر مملکت نے اسلام آباد […]

پتوکی: ایک لمحہ، ایک ٹرین اور زندگی کا خاتمہ

پتوکی کے ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان ریلوے ٹریک کراس کر رہا تھا اور اس نے ہینڈ فری لگا رکھی تھی، جس کے باعث اسے ٹرین کے آنے کا علم نہ ہوسکا۔ ٹرین کی زد […]