جنرل صاحب، معذرت کیساتھ

اقتدار میں رہنے والوں کا ایک بڑا المیہ یہ ہوتا ہے کہ پہلے انہیں اقتدار حاصل کرنے اور پھر اس کے استحکام و دوام کے لئے اچھے برے کام کرنا پڑتے ہیں۔ اس سب کے بعد یہ فطری خواہش بھی ہوتی ہے کہ انہیں اچھے نام سے ہی یاد رکھا جائے۔ اسی خواہش کی تکمیل […]

افغانستان: ہمارے لئے سبق؟

یکم جولائی 2021ء کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی سے متعلق کمیٹی کو افغانستان کی تازہ صورتحال پر بند کمرے میں بریفنگ دی گئی۔ موضوع اتنا دلچسپ تھا کہ میں تمام مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر پارلیمنٹ میں موجود تھا۔ بریفنگ کے اختتام پر اجلاس میں موجود کچھ ارکان قومی اسمبلی نے اسکی تفصیلات […]

افغانستان میں جنگ کے حامی اور مخالفین

جمعہ، کابل افغانستان: وہ چھڑی کے سہارے اپنے دفتر کی سیڑھیاں اترا تو میں نے آگے بڑھ کراس سے مصافحہ کیا۔ کم و بیش چھ فٹ لمبا، بھرے ہوئے جسم اور ادھیڑ عمر کا یہ شخص سوویت یونین کے دور میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی ’’خاد‘‘ کے لئے کام کرتا تھا وہی خاد جس کے […]

کابل کی گلیوں میں۔۔۔

جمعہ 2 جولائی 2021 کی صبح اسلام آباد سے افغانستان کے دارالحکومت کابل جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں صرف ایک دو ہی افغانی تھے باقی سب پاکستانی مسافر تھے۔ جب سے سعودی عرب نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بند کی ہیں وہاں کام کاج کی غرض سے جانے والے پاکستانی افغانستان […]

انتشار کی دستک

9/11کے بعد امریکی افواج کی طرف سے افغانستان پرحملہ کیا گیا تو ملاعمرنے کہا کہ ’’امریکیوں کے پاس گھڑیاں ہیں اورہمارے پاس وقت لہٰذا یہ جنگ ہم جیتیں گے ‘‘۔ ٹھیک 20سال بعد ملاعمرکی یہ بات درست ثابت ہوتی نظرآرہی ہےکہ امریکہ کو تاریخ کی طویل ترین جنگ کے بعد واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔ […]

لاپتہ سچ

سچ نے جھوٹ سے کہا، آئو اکٹھے نہاتے ہیں۔ کنویں کا پانی بہت اچھا ہے۔ دونوں نے کپڑے اتارے اور نہانے لگے۔ اچانک جھوٹ پانی سے نکلا، سچ کے کپڑے پہنے اور موقع سے فرار ہو گیا۔ سچ کپڑے واپس لینے غصے میں ننگا ہی کنویں سے نکلا تو دنیا اسے ننگا دیکھ کر غصہ […]

انسانی حقوق بند کمرے میں…

تیز تیز قدم اٹھاتا پارلیمنٹ ہائوس کے فرسٹ فلورپر واقع کمیٹی روم نمبر 1 میں داخل ہونے لگا تو دروازے پر ایستادہ سیکورٹی اہلکار نے مجھے ہاتھ کے اشارے سے روکتے ہوئے بتایا ’’ سراندران کیمرہ/ بندکمرہ اجلاس ہورہا ہے، میڈیا کو شرکت کی اجازت نہیں‘‘۔ ایک لمحے کیلئے مجھے یقین نہ آیا کہ انسانی […]

پاکستان اور طالبان …

پاکستان میں داخلی سیاست اتنی ہنگامہ خیز اوردلچسپ ہے کہ ہم اکثر اردگرد رونما ہوتے واقعات نظرانداز کردیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عالمی برادری ہمیں افغانستان کے تناظر میں دیکھتی ہے اور وہاں رونما ہوتے واقعات خطے اور پاکستان دونوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔پاکستان میں مکمل جمہوریت نافذنہیں ہے اس لئے خارجہ امور […]

موٹروے پولیس، سرگودھا یونیورسٹی اور پاکستان

8 اپریل کو سرگودھا یونیورسٹی کے لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے موٹروے پر رواں تھا کہ نیلہ دلہ ، چکوال کے قریب اچانک گاڑی بند ہوگئی۔ یہ حسن اتفاق ہی تھا کہ جس مقام پر میری گاڑی بند ہوئی عین اسی جگہ سڑک کے دوسری جانب ایک اور صاحب بھی اپنی […]

یوسف رضا گیلانی بمقابلہ عبدالحفیظ شیخ

گیلانی صاحب ، اگر سینٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست سے آپ حصہ لیں تو پارٹی کے لیے ہی نہیں بلکہ ساری اپوزیشن کے لیے بھی اچھا ہوگا۔ ہمیں یقین ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ بھی آپ کو ووٹ دیں گے، نتیجے میں آپ سینیٹر بن جائیں گے۔ اگرسینیٹر بن گئے تو ممکن […]