ملنگ کی موت

علی بلال المعروف ظلِ شاہ کی درد ناک موت سے مجھے سائیں ہرا یاد آگیا۔ سائیں ہرا پیپلز پارٹی کا ملنگ کارکن تھا جسے میں نے جنرل ضیاء الحق کے دور آمریت میں لاہور کی سڑکوں پر پولیس سے ڈنڈے کھاتے دیکھا۔ 2017 میں سائیں ہرا کا انتقال ہوا تو میں نے روزنامہ جنگ میں […]

اگلی حکومت کس کی ہوگی؟

یہ لندن کی ایک رات تھی، چودھری برادران ڈنرٹیبل پرپاکستان کے ایک جلاوطن سیاست دان کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھے۔جلاوطن سیاست دان کو پیشکش کی گئی کہ وہ اگر سمجھوتہ کرلیں تو انہیں وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے۔جلاوطن سیاست دان اور اس کے ساتھیوں نے چودھریوں کو ناں کہہ دی اور یوں چودھری برادران کا […]

کورٹ مارشل بہت ضروری ہے

واہ خان صاحب واہ۔ آپ نے تو ہمارا دل ہی باغ باغ کر دیا۔ ہمارے سابق وزیر اعظم عمران خان نے فرمایا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہئے کیونکہ انہوں نے روس کے خلاف تقریر کی تھی۔ خان صاحب کا یہ بیان سن کر میں نے فوری […]

معاملہ مزید الجھ گیا؟

تمام رات قیامت کا انتظار کیا۔ پھر صبح ہوئی ۔ انتخابات کی تاریخ کے متعلق سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سامنے آیا تو حضرت داغ دہلوی یاد آئے جنہوں نے فرمایا تھا ’’غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیا‘‘ جب چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تین دو سے فیصلے کا اعلان […]

بے بس آئین کی کہانی

یہ ایک ایسے مصور کی کی کہانی ہے جو اکیس سال تک مختلف قید خانوں میں اپنے درد کو کبھی آنسوئوں میں بہاتا رہا اور کبھی اس درد کو رنگوں کے ذریعے کاغذ پر بکھیرتا رہا۔ اس دکھی مصور کی بنائی ہوئی تصویروں میں چاند سے محبت اور غلامی سے نفرت بڑی نمایاں تھی۔ اکیس […]

ہیرو کی تلاش

پاکستانی سیاست میں ایکشن اور سسپنس اتنا بڑھ چکا ہے کہ عوام کی اکثریت اس ’’فلم‘‘ میں دلچسپی کھوتی جا رہی ہے ۔جب فلم شروع ہوئی تو کھڑکی توڑ رش نظر آ رہاتھا کیوں کہ امریکی سازش کے ڈائیلاگ نے زبردست سسپنس پیدا کر دیا تھا اور غلامی سے آزادی کے نعروں نے بھی خوب […]

میری بھی ایک ٹیپ نکلی تھی

یہ اس زمانے کی بات ہے جب محترمہ بے نظیر بھٹو وزیر اعظم تھیں اور آج کے وزیر اعظم شہباز شریف اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید تھے۔ جیل میں ان سے ملاقات کرنا بہت مشکل تھا، صرف خاندان کے لوگ ہی ملاقات کر سکتے تھے۔ ان کے ایک کزن شاہد شفیع کی مجھ سے کافی […]

بے ادبی کا میلہ

بے ادبی اور گستاخی میں ایک معمولی سا فرق ہے۔ یہ فرق مجھے لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں سمجھ آیا۔ یہاں ہمارے بزرگ اہل فکر و دانش حکمرانوں کے بارے میں ہلکی پھلکی بے ادبی کرتے رہے لیکن نوجوان گستاخیوں پر اترے ہوئے تھے۔ اس ادبی میلے میں ایک طرف تو […]

سب سے بڑا المیہ

پاکستان کا آئین دو مرتبہ پامال کرنے والے فوجی حکمران جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اپنا آخری وقت پاکستان میں نہ گزار سکے ۔سات فروری کوکراچی میں ان کی اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین، ہمیں بہت کچھ سوچنے اور سمجھنے کا موقع دے رہی ہے۔ اس تدفین میں پہلا سبق تو یہ ہے کہ جرنیل […]

جیل بھرو تحریک

دنیا آگے کی طرف جا رہی ہے لیکن پاکستان کا حکمران طبقہ ہمیں پیچھے کی طرف لے جا رہا ہے۔ پاکستان کے پہلے فوجی ڈکٹیٹر جنرل ایوب خان نے سیاسی مخالفین کو ڈرانے دھمکانے کے لئے بڑی بڑی مونچھوں والے ملک امیر محمد خان کو گورنر پنجاب بنایا تھا۔ یہ گورنر صاحب نواب آف کالا […]