ریاست تو ہے مگر۔۔؟
مذاکرات کیسے اور کس کے درمیان ہورہے ہیں،ملک کا وزیر داخلہ اس معاملے سے اپنی لاعلمی کاسرِ عام اعلان کر رہا ہے۔یہ ’اعلان‘ اپنے دامن میں ایک جہانِ معانی سمیٹے ہوئے ہے۔ بحران وہ پیمانہ ہے جو بتاتا ہے کہ کسی قوم کے پاس مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت کتنی ہے؟گورننس، اجتماعی دانش، رجالِ کار،ریاستی […]
یہ فتح تو ہے مگر کس کی؟
نتائج اخذکرنے میں اکابرینِ ملت و حکومت نے تجاہلِ عارفانہ سے کام لیا۔اسلام اور پاکستان کی جیت ہوئی یا نہیں‘اس میں کیا شبہ ہے کہ یہ معرکہ کالعدم(تادمِ تحریر) تحریکِ لبیک کی جیت پر منتج ہوا۔ایک تاریخی فتح۔ یہ جماعت اب کالعدم نہیں رہے گی۔ایک سیاسی جماعت کے طور پر‘اسی منشور کے ساتھ آزادانہ کام […]
’’بلوچستان سے بے وفائی‘‘
بلوچستان دوسرے صوبوں سے الگ کیوں دکھائی دیتا ہے؟ یہاں بحرِ سیاست کی موجیں ہمیشہ مضطرب کیوں رہتی ہیں؟ اقتدار کا کھیل کسی قاعدے ضابطے میں کیوں نہیں ڈھل سکا؟ قومی سیاسی جماعتیں یہاں بے اثر کیوں ہیں؟ بلوچستان کے مقدر کا فیصلہ مقامی وادیوں کے بجائے راولپنڈی کے ایوانوں میں کیوں ہوتا ہے؟ بلوچستان […]
12 اکتوبر
12 اکتوبر کی تاریخ ایک عام دن کی طرح گزر گئی جیسے کسی کی کوئی یاد اِس دن سے وابستہ نہ تھی‘ جیسے یہ اس ملک کی تاریخ کا ایک عام سا دن تھا۔ 5 جولائی بھی ایسے ہی گزر جاتی ہے۔ جو قوم اجتماعی حادثات کے بارے میں اتنی زود فراموش ہو، زندگی کی […]
سزائے موت
موت کی سزا ‘کیاآنے والے دنوں میں ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی؟ 10اکتوبر کو‘ سزائے موت کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جا تا ہے۔اس کا آغاز 2003ء میں ہوا۔آج اقوامِ متحدہ‘یورپی یونین ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دنیا کا ایک بڑا حصہ اس مہم کی پشت پر ہے۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان […]
اخلاقی ایمرجنسی کی ضرورت
سیاست شفاف آبِ رواں سے متعفن جوہڑ میں بدل گئی۔ یہ اتنا بڑا المیہ ہے کہ اس پر جتنا ماتم کیا جائے،کم ہے۔ چند حقیر فائدوں کیلئے قوم کا اخلاقی وجود برباد کر دیا گیا۔ آغاز کرنے والے کی ذمہ داری، اس میں کیا شبہ ہے کہ سب سے زیادہ ہے مگر جو ردِعمل میں […]
ٹیکس یا زکوٰۃ؟
انسان نے اپنی مرضی سے غلامی کے جو طوق پہنے‘ اُن میں سے ایک ٹیکس کا موجودہ نظام بھی ہے۔ جمہوریت کا آغاز ایک نعرے سے ہوا تھا جو ایک عوامی تحریک میں ڈھل گیا۔ یہ نعرہ تھا: No taxation without representation اس کا مفہوم یہ ہے کہ ٹیکس عائد کرنے کا اختیار عوام کے […]
صرف کرکٹ کیوں؟
تمام توانائیاں کرکٹ کی نذر کر دینا، کیا ایک دانش مندانہ فیصلہ تھا؟ میں راولپنڈی میں رہتا ہوں۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے لیے سکیورٹی کے انتظامات، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ بلامبالغہ، ایسی سکیورٹی میں نے اس سے پہلے نہیں دیکھی تھی۔ سٹیڈیم روڈ عوام کے لیے بند تھا۔ اسی سڑک پر […]
تصادم یا بقائے باہمی؟
یہ دنیا بقائے باہمی سے چلتی ہے، تصادم سے نہیں۔ مظاہرِ فطرت کی شہادت یہی ہے اور انسانی تاریخ کی گواہی بھی۔ دوسروں کو حرفِ غلط کی طرح مٹا دینا، کل نتیجہ خیز تھا نہ آج ہوگا۔ عالم کے پروردگار نے اپنی آخری کتاب میں یہ فرمایا کہ وہ چاہتا تو عالمِ انسانیت کو ایک […]
امریکی ناکامی کا اصل سبب کچھ اور ہے
بحیثیت ایک عالمی طاقت‘کیا امریکہ ناکام ہو گیا؟ 1989ء میں سوویت یونین ایک حرفِ غلط کی طرح دنیا کے نقشے سے مٹ گیا۔بیالیس سال سے امریکہ بلاشرکتِ غیرے عالمی قوت ہے۔ اس دوران میں دنیا غیر معمولی تبدیلیوں سے گزری۔بالخصوص مشرقِ وسطیٰ اورجنوبی ایشیا انقلابات کی زد میں رہے۔آخری بڑی تبدیلی‘کابل پر طالبان کا قبضہ […]