ڈیجیٹل دور میں بچوں کی تربیت: بچوں کو اسکرین کی قید سے کیسے نکالیں؟
کل میری بیٹی اشراق سید نے بچوں میں موبائل فون کی حد سے بڑھی ہوئی دلچسپی اور وابستگی پر ایک نہایت فکر انگیز پوسٹ لکھی، جس میں انہوں نے بجا طور پر والدین کو بھی اس صورتِ حال کا ذمہ دار قرار دیا۔ ان کی بات نہ صرف سچائی پر مبنی تھی بلکہ والدین کے […]
زین رشید: ایک خواب جو سڑک پر کچل دیا گیا
لاہور کی پُرآسائش سڑکوں پر ایک نوجوان، زین رشید، زندگی کے خواب آنکھوں میں بسائے اپنے گھر کی جانب رواں دواں تھا۔ وہ کسی ماں کا لختِ جگر، کسی باپ کا سہارا، کسی بہن کا مان، اور ایک مزدور نوجوان تھا جو دن رات کی محنت سے اپنی زندگی بہتر بنانے کی جستجو میں تھا۔ […]
یادِ میرزا ادیبؔ: افسانے اور ڈرامے کا درخشاں ستارہ
اردو ادب کی دنیا کئی روشن ستاروں سے جگمگا رہی ہے، مگر کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو نہ صرف اپنے عہد کے ادبی منظرنامے پر چھائی رہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک روشن مثال بن گئیں۔ ایسی ہی ایک شخصیت میرزا ادیبؔ کی ہے، جنہوں نے افسانے اور ڈرامے جیسے نازک […]
یادِ عندلیبؔ شادانی ؛ ایک علم و احساس کی کہانی
آج، 29 جولائی، اردو ادب کے اُس درخشاں ستارے کا یومِ وفات ہے جو مشرقی پاکستان کے افق سے طلوع ہوا، مگر جس کی تابانی نے پوری اردو دنیا کو منور کر دیا. ایک ہمہ جہت شخصیت ڈاکٹر عندلیبؔ شادانی (1904 – 1969) صرف شاعر نہیں تھے، وہ بیک وقت ادیب، نقاد، مترجم، ماہرِ تعلیم […]
تنقید کے انگاروں میں کندن بنتے لوگ
ایک ماہ قبل میں نے "Srikanth” فلم دیکھی، جو میرے لیے نہایت متاثر کن اور سوچ بدل دینے والا تجربہ ثابت ہوئی۔ اس فلم نے مجھے یہ سکھایا کہ زندگی میں کامیابی کے لیے دوسروں کی باتوں کی پروا کیے بغیر، پوری توجہ اور اعتماد کے ساتھ اپنے مقصد پر جمے رہنا ضروری ہے۔ خاص […]
جب نمبر زندگی پر بھاری پڑ جائیں
آزاد کشمیر کی وادیٔ جہلم کے دلکش علاقے چکوٹھی سے آنے والی ایک دلخراش خبر نے ہر حساس دل کو ہلا کر رکھ دیا۔ محمد یعقوب کا جواں سال بیٹا، 17 سالہ کاشف، میٹرک کے امتحان میں ناقص نتائج دیکھ کر اس قدر دل شکستہ ہوا کہ اس نے دریائے جہلم کے مقام ‘ڈولی’ میں […]
انا کے فیصلے، رشتوں کے جنازے
فیملی کورٹ میں روزانہ ہزاروں کہانیاں دفن ہو جاتی ہیں۔ یہ وہ کہانیاں ہوتی ہیں جو کبھی محبت سے شروع ہوئیں، خوابوں سے جڑی تھیں، اور عمر بھر کے ساتھ کا وعدہ لے کر پروان چڑھی تھیں۔ مگر افسوس کہ وہی محبت وقت کے ساتھ انا کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے۔ رشتے، جو ایک مسکراہٹ […]
جب غیرت بولتی ہے، قانون خاموش ہو جاتا ہے… اور قبریں سوال کرتی ہیں
بلوچستان کے علاقے ڈیگاری، کوئٹہ کے قریب، ایک خاتون اور مرد کو "سیاہ کاری” کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ یہ صرف دو افراد کی کہانی نہیں، بلکہ ایک پورے معاشرے کی بے حسی، قبائلی روایات، اور ریاستی خاموشی کا کربناک عکس ہے۔ چالیس سالہ خاتون، پانچ بچوں کی ماں، دو سال پہلے اپنے […]
یاسمین طاہر ؛ آواز کا چراغ جو بجھ کر بھی روشنی دے گیا
یاسمین طاہر 1937 میں لاہور کے ایک باوقار، علمی و ادبی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ان کا تعلق ایک ایسے ادبی خاندان سے تھا جو برصغیر کی اردو تہذیب کا سنگِ بنیاد رہا ہے. ان کے والد امتیاز علی تاج اردو ادب کے ایک درخشاں ستارے تھے جن کا ڈرامہ” انارکلی” آج بھی اردو ادب کا […]
جنریشن گیپ اور میرے ادھورے خواب
ساجدہ ایک ذہین اور باصلاحیت لڑکی تھی، جس کے خواب بلند اور حوصلے جوان تھے۔ وہ آسمان کی وسعتوں میں اُڑنا چاہتی تھی، اپنے قدموں پر کھڑا ہونا چاہتی تھی۔ اس کے کچھ ادھورے خواب تھے جو اسے مسلسل آگے بڑھنے، کچھ بننے اور کچھ کر دکھانے پر اُکساتے تھے۔ لیکن وہ نہیں جانتی تھی […]