نوابزادہ نصر اللّٰہ بنام محمود اچکزئی
عزیزم محمود خان سلمہ اللہ تعالیٰ! امید ہے آپ کا مزاج ٹھیک ہو گا۔ یہ میرا آپ کو پہلا خط ہے حالانکہ برسوں سے شناسائی و آشنائی موجودہے ۔آپ کے والد عبدالصمد اچکزئی کیساتھ بھی 70ء کی دہائی میں خاصی قربت رہی اور اِدھر باغِ عدن میں بھی ہماری اکثر ملاقات رہتی ہے، شہید عبدالصمد، […]
کیچڑ اور کنول
ملک پاکستان کے بارے میں، کوئی 25سال پہلے ، یاس کا رویہ چھوڑ کر آس پر انحصار شروع کر دیا تھا ۔میں ہرجائی نہیں رجائی ہوں ،میں کیچڑ میں کنول ڈھونڈتا رہتا ہوں، گھپ اندھیرے میں جب ہر کوئی اندھیرے کی برائیاں بیان کر رہا ہوتا ہے میں اس چراغ کو ڈھونڈھ رہا ہوتا ہوں […]
قومی ایوارڈز: ساکھ کی بحالی
خوش آئند خبر ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے قومی ایوارڈز کی تقسیم کے طریق کار میں اصلاح کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ ریاست، قومی ایوارڈزدےکر اپنے شہریوں کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے ایوارڈ دراصل تب ہی اہم ہوتا ہے جب اسکی وجہ سے عزت اور وقار میں اضافہ ہو۔بدقسمتی سے قومی ایوارڈز کی […]
چھپّن چھری اور لانگ مارچ
لانگ مارچ کبھی جلوس کہلاتا تھا پھر یہ احتجاج، ریلی اور لانگ مارچ کے نئے اور جدید نام اختیار کرتا گیا۔ لانگ مارچ ہو تو ذہن میں ہجوم کا خیال آتا ہے۔ تاریخ دیکھیں تو نعرے، شور اور پھر ڈنڈے، بندوق اور آنسو گیس اور ٹینک و بکتر بند گاڑیاں یاد آتے ہیں، اب کنٹینر […]
صوبہ دار ہی ذمہ دار ہیں!
ہونی ہونے سے نہیں رکتی کوّا لاکھ کائیں کائیں کر کے خطرے کی اطلاع دے کوئی سنتا تھوڑا ہے۔ تمام قرائن بتا رہے ہیں کہ نئے صوبے بننے کو ہیں جس طرح مغلیہ سلطنت کے زوال کے اسباب پر درجنوں اسباق لکھے گئے، صوبوں کے ٹوٹنے اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر صرف مرثیے […]
پنجاب کا وارث؟
خِطۂ پنجاب کی تاریخ، شناخت، ثقافت، رسوم و رواج اور خوبیوں، خامیوں کے حوالے سے وارث شاہ کی ’’ہیر‘‘ ایک سند کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہیر وارث شاہ 1766ء یعنی آج سے کوئی 260سال پہلے مکمل ہوئی تصنیف ’’ہیر‘‘ کے تعارف میں ہے۔ ایہہ قصِّہ ملک پنجاب دا اے ایس نوں نال محبت پھرول میاں […]
میں اتائی ہوں!
مجھے صحافت کے میدان میں ٹامک ٹوئیاں مارتے چار دہائیاں گزر چکی ہیں، شاید اسی لئے غلط طور پر سینئر تجزیہ کار، سینئر صحافی یا کالم نگار کا خطاب دیاجاتا ہے۔آج میں ایک مجرمانہ اعتراف کرناچاہتا ہوں ،میں دراصل ایک اتائی ہوں۔ آپ اسے منکسر المزاجی یا ملامت ہرگز نہ سمجھیں میں حقیقتاً ایک اتائی […]
منجی تھلے ڈانگ!!
پنجابی رہتل(Way of life)کی جڑیں ہزاروں سال پرانی تہذیب وثقافت میں جڑی ہوئی ہیں پنجاب کی عام زندگی میں منجی (چارپائی) کی بڑی اہمیت تھی اس لئے منجی کو کئی محاوروں اور استعاروں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے منجی کے حوالے سے سب سے مشہور فقرہ’’ منجی کتھے ڈاہواں‘‘ فلم جی دار میں احمد […]
شُرلی، پٹاخہ اور بم!
اس کا اصلی نام تو کسی کو یاد نہیں سب اسے بلّا راکٹ کہہ کر بلاتے ہیں جبکہ وہ خود کو بِلّو راکٹ کہلوانے میں فخر محسوس کرتا ہے۔ بلّو پیشے کے اعتبار سے آتش باز رہا ہے، اسے آتش بازی ،آتش گیری اور آتش گری کے تمام مراحل کابخوبی علم ہے۔بلّو راکٹ وہ نہیں […]
یہ ریڈیو تضادستان ہے!
یہ ریڈیو تضادستان ہے! ’’صبح کے 9 بج چکے ہیں- بیپ – بیپ – بیپ اب آپ آفّاک دروغ گو سے بلا تبصرہ سچی اور تازہ خبریں سنیں- بیپ – بیپ – بیپ-سسٹم ناکام ہو چکا ہے مگر حکومت یہی رہے گی۔ یہ سسٹم دس سال بھی چلے تو کچھ نہیں بدلے گا مگر یہ […]