راستہ، اب بھی ہے….

سیاست کے دروازے بند ہیں، مکمل ڈیڈ لاک ہے، بحران کے حل کی کوئی صورت نہیں، محاذ آرائی دونوں فریقوں کا چلن بن گیا ہے، 24 نومبر کو فائنل کال کا دن ہے، مذاکرات میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی، ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، جلسے جلوس سیاست کا حصہ ہیں مگر خون […]

کچھ نیا ہونے والا ہے

نرم لہجے اور میٹھی زبان سے کام لینے والے کو آج تلخ نوائی کرنا پڑ رہی ہے کیونکہ’’مقطع میں آ پڑی ہے سخن گسترانہ بات ‘‘ ،مجھےصاف گوئی سے کام لیتے ہوئے یہ کہنے دیجئے کہ پنجاب اور پختونخوا میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا مستقبل مخدوش نظر آ رہا ہے۔ نون لیگ کی […]

بلوچستان پر سلگتا مکالمہ!

مجھے یہ وہم تھا کہ میری راے بڑی مدلل، متوازن، معتدل اور معقول ہوتی ہے مگر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگتی سے بلوچستان پر گرما گرم بحث ہوئی تو انہوں نے میری ہر دلیل کو رد کیا، ہر تاریخی واقعہ کو مسترد کردیا اور حتیٰ کہ میرے تجزیے سے بھی شدید اختلاف کیا۔ سچ تو یہ […]

سودا ہو سکتا ہے!!

ابّاجی ٹرمپ: مجھے ہر صورت حسین اور مقبول قیدی چاہئے،تمہیں میری طاقت اور اختیار کا اندازہ تو ہوگا؟ تم نے انکار کیا یا پس و پیش کیا تو پھرنتائج بھگتنا پڑیں گے۔ کمزور تضادستانی:ابّاجی آپ کو کون انکار کرسکتا ہے آپ تو 75سالوں سے ہمارے مائی باپ ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس نہ […]

میاں ٹرمپ، تضادستان میں!!

تضادستان کے پانچ پانیوں والے خطے میں امیر کبیر اور صنعت کار گھرانوں میں رواج ہے کہ بڑے بھائی اور خاندان کے چیئرمین کو میاں صاحب اور انکے چھوٹے بھائیوں کو حاجی صاحب،بٹ صاحب یا پھر ان کے نام نامی کے ساتھ صاحب لگا کر پکارا جاتا ہے ڈونلڈٹرمپ عمر میں بڑے ہیں صنعتی تجارتی […]

بادشاہ کے نئے کپڑے!!

تضادستان میں بادشاہ نے نئی پوشاک پہنی تو ڈنمارک کے ہانزکرسچین اینڈرسن (Hans Christian Anderson) کی پریوں والی کہانی The Emperor’s New Clothesیاد آ گئی۔ ڈینش مصنف اینڈرسن پریوں اور دیو مالائی دنیا کے کرداروں پر مشتمل کہانیاں لکھتا تھا۔ غریب گھر میں پیدا ہونے والا اینڈرسن (1805تا 1875ء) صرف گیارہ سال کی عمر میں […]

پنجابی برے اور باقی سب اچھے؟

اسلام میں گورے کو کالے پر فوقیت نہیں، قومیتوں اور قبیلوں کی تقسیم صرف پہچان کیلئے ہے۔ انسانیت صدیوں کا سفر طے کرکے بھی اسی نتیجے تک پہنچی ہے۔ اقوام عالم نے اقوام متحدہ کا جو چارٹر بنایا ہے اس میں بھی تمام انسانوں اور قوموں کو برابر قرار دیا گیا ہے۔ تضادستان میں بالخصوص […]

پنجابی جھینگا، سندھی کوئلہ اور پختون ڈنڈا

تضادستان کی سیاست مرکز میں کم اور صوبوں میں زیادہ ہو رہی ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق غریب اور کمزور ہے جبکہ صوبے امیر اور طاقتور ہیں، یہی وجہ ہے کہ وفاق اپنے سب سے باوقار ادارے پی آئی اے کو بیچنے پر مجبور ہے اور پنجاب و پختونخوا اسے خریدنے کیلئے تیار ہیں، […]

پنجابی بیگمات کا دور!!!

اُدھر امریکہ میں تو اگلے ہفتے طے ہوگا کہ پہلی بار کوئی خاتون صدر بن کر حکومت کر سکے گی یا نہیں؟ کملا ہیرس مردانہ بالادستی کی روایت توڑنے میں کامیاب ہو گی یا نہیں؟ البتہ اِدھر تضادستان ’’وسعت فکر‘‘ اور ’’جنسی امتیاز‘‘ کی زنجیریں پہلے ہی سے توڑ چکا ہے اور تاریخ میں پہلی […]

’’ہولے‘‘،’’پولے‘‘اور ’’بھولے‘‘

تضادستان میں جب بھی کسی سیاسی جماعت یا گروہ پر مشکل وقت آتا ہے تو اس کے اندر تقسیم یا گروپ بندی پیدا ہو جاتی ہے۔ آج کی سب سے ’’پاپولر‘‘ جماعت تحریک انصاف واضح طور پر تین گروپوں میں تقسیم نظر آتی ہے۔ پنجابی زبان میں ان گروپوں کو ہولے، پولے اور بھولے کہہ […]