سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور،شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانےکی راہ ہموارہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیاہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایوب آفریدی کی نشست خالی قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ […]