خوابوں میں آنے والا اجنبی!
بہت دنوں سے ایک اجنبی میرے خوابوں میں آ رہا ہے، سرخ و سفید رنگ، چہرے پر خوبصورت داڑھی، سر پر ملگجی بال، روشن آنکھیں اور بات کرنے کا دلنشین انداز!مجھے ا س سے باتیں کرنا اور اس کی باتیں سننا اچھا لگتا ہے، مگر وہ درمیان درمیان میں بہت سنجیدہ ہو جاتا ہے،چند روز […]
دل بہت اداس ہے!
اس دن سے دل بہت اداس ہے، جس دن پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہماری فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی،تاریخی پشاور ریڈیو اسٹیشن جلا کر راکھ کر دیا۔ گزشتہ 75برسوں میں یہ غلیظ حرکت بدترین حالات میں بھی کسی سیاسی جماعت نے نہیں کی ،ہمیں اپنی […]
تین یادگار دن
میں نے بہت دنوں کے بعد خود کوفرحاں و شاداں پایا ۔مجھے یہ خوشی عشق آباد ویب سائٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سہ روزہ جشن جَون ایلیا کی تقریبات میں شرکت سے حاصل ہوئی جہاں ادبی، ثقافتی اور سماجی موضوعات پر دانشوروں کے خیالات سننے کو ملے۔موسیقی کی محفل بھی ہوئی اور ایک پاکستانی مشاعرہ […]
میں اور میرے ’’مسائل‘‘
رمیں جب کسی لیڈر کا بیان پڑھتا ہوں تو وہ لیڈر اپنی اصلی شکل میں میرے سامنے آن کھڑا ہوتا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بیان کا مزا غارت ہو جاتا ہے، مختلف شعرا کا کلام پڑھتے ہوئے بھی میں اس کیفیت سے گزرتا ہوں جس کے نتیجے میں ان کی شاعری […]
خواجہ سرا…..!
میں اس روز بہت مصروف تھا جب برادرم عباس تابش کا مجھے پیغام ملا کہ محمد اویس ملک کے شعری مجموعہ ’’تیرا حکم تھا کہ سفر کروں‘‘کی تقریب رونمائی میں آپ ضرور آئیں۔ اس روز کی میری مصروفیات میں ایک اپنے ڈاکٹر سے میری اپائنمنٹ بھی تھی ،میں نے سب کام جلدی جلدی نمٹائے تاکہ […]
یہ کب کی بات ہے؟
یار عطا تمہیں یاد ہے میں کتنا بانکا سجیلا نوجوان ہوا کرتا تھا گورا چٹا،گھنگریالے گھنے بال،گھرسے نکلتا تو دریچوں سے روشن چہرے جھانک رہے ہوتے ، موٹر سائیکل اسٹارٹ کرتا تو منزلیں میرا رستہ تک رہی ہوتی تھیں مگر میں کہیں رکتا نہیں تھا ،اس دور میں کہیں قیام پسند ہی نہیں تھا میں […]
بھول بھلیاں!
پاکستان کی تاریخ میں کئی نازک موڑ آئے ہیں ، ہمارا شاعر اور ادیب کبھی ایسے مواقع پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے اور کبھی چپ کا روزہ رکھ لیتا ہے، یہ الگ بات ہے کہ جب مسلمانان ہند نے محسوس کیا کہ اکثریت نے ان کا جینا حرام کردیا ہے تو […]
کس نام سے پکاروں؟
تحریک آزادی نسواں کی علمبردار خواتین سے امریکہ میں تو ہماری مڈبھیڑ ہوتی رہتی تھی اور ان سے ’’علمی مباحثے ‘‘بھی ہوتے تھے مگر پاکستان میں کبھی ان سے دو بدو ملاقات نہیں ہو سکی مگر کبھی کسی کے بارے میں بتایا بھی گیا کہ یہ محترمہ عورتوں اور مردوں سبھی کے حقوق کی مبلغ […]
ٹریفک پولیس کی’’غریب پروری!‘‘
ٹریفک پولیس والوں کی غریب پروری سے تنگ آ کر میں نے ریڑھا چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یقیناً آپ نے بھی دیکھا ہوگا کہ ٹریفک کی بتی سرخ ہونے پر، سبز بتی والے جب ایک سیلاب کی صورت میں چوک کراس کرنے لگتے ہیں، کوئی ریڑھا سوار نوکیلی چونچ والا سریا لادے فضا میں […]
ایک گھناؤنی تصویر کے دو رخ؟
میرا آج کا کالم بہت عجیب سا ہے اس کا آغاز کچھ اور ہے اور انجام کچھ اور !اس کا آغاز یہ ہے ملک میں معاشی اور سیاسی ابتری کی جو فضا پائی جا رہی ہے اس حوالے سے عوام کی پریشانی سمجھ میں آتی ہے، اشیائے ضروریہ کی مہنگائی روز افزوں ہے جس کی […]