رانجھا رانجھا کردی میں آپے رانجھا ہوئی

اس نے ایک گڑھا کھودا اور وہ گڑھا اس کے لیے جان کا عذاب بن گیا۔ سوال یہ تھا کہ گڑھا کھودتے ہوئے جو مٹی باہر نکلی تھی، اس کا کیا کیا جائے؟ خوب سوچ بچار کے بعد اس نے فیصلہ کیا کہ ایک اور گڑھا کھودا جائے اور اسے اس مٹی سے بھر دیا […]

عبرت کی چند مزید مثالیں

بشریٰ رحمان اپنی آپ بیتی میں مزید لکھتی ہیں : ٭ سوموار کی صبح کمیٹی روم میں حاضری پوری تھی۔جب سب سے آخر میں میر ظفر اللہ خان جمالی سابق وزیر اعظم پاکستان دو سال اور سات مہینے کی وزارت عظمیٰ کا بوجھ اتار کر لُٹے لُٹے قدموں سے اندر داخل ہوئے۔ یہ کیا؟ کسی […]

یہ عبرت کی جا ہے…

کوچۂ سیاست سے گزرنے والے جب خود نوشت لکھتے ہیں تو ایک عام پاکستانی کے لیے بھی وہ دل چسپی کا باعث بنتی ہے‘ اس لیے کہ سیاسی خود نوشت اصل میں ملکی تاریخ ہی کا حصہ ہوتی ہے۔ محترمہ بشریٰ رحمان کی آپ بیتی ”لکھی کو کون موڑے‘‘ حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔ […]

پٹاخہ ہر حال میں بجے گا

ارے بھئی! ہمیں ان معاملات میں کیوں گھسیٹتے ہو۔ہمارا آخر حکومت سے یا سیاست سے کیا تعلق ہے ! ہمیں اس سے کیا غرض کہ ایف آئی اے کا سابق سربراہ کیا کہتا ہے اور کیوں کہتا ہے۔ سچ کہتا ہے یا بے پر کی اُڑاتا ہے۔ ہمیں اس میں کیا دلچسپی ہو سکتی ہے […]

بائیکاٹ

یہ1985ء تھا۔ دنیا کا مشہورترین مشروب( سافٹ ڈرنک) بنانے والی امریکی کمپنی نے مشروب بنانے کا فارمولا بدل ڈالا۔ مشروب کا ذائقہ تبدیل ہو گیا۔ لوگ پہلے والے ذائقے کے شوقین تھے۔ امریکی صارفین نے نئے مشروب کا بائیکاٹ کردیا۔ ہزاروں کے حساب سے کمپنی کو فون آنا شروع ہو گئے۔ ریستورانوں نے باقاعدہ بورڈ […]

اے جو بائیڈن ! اے صدرِ ریاستہائے متحدہ امریکہ !

حکومت کیسے کی جائے ؟ یہ ہے وہ سوال جس کا جواب حاصل کرنے کے لیے فلسفیوں‘ دانشوروں اور پنڈتوں نے عمریں صرف کیں۔ حکمرانوں نے فاضل اور عالم لوگوں کو اپنے ساتھ رکھا تاکہ ان سے کامیاب حکومت کے گُر سیکھیں۔ یونان کے ارسطو اور ٹیکسلا کے چانکیہ کوٹلیا سے لے کر فلارنس کے […]

اپنی درخشاں روایات کا کچھ تو خیال کرنا چاہیے!

رِک پیری ریاستِ ٹیکساس کا گورنر تھا۔ اس دن وہ بہت جلدی میں تھا۔ ایک سرکاری اجلاس میں شرکت کرنا تھی اور تاخیر ہو رہی تھی۔ اس نے دو بار راستہ بدلا اور شارٹ کٹ کا سہارا لیا۔ ہائی وے پر اس کا ڈرائیور حدِ رفتار عبور کر کے گاڑی بہت زیادہ تیز چلا رہا […]

ہم پکی زمین پر نہیں‘ سرکتی ریت پر کھڑے ہیں!

کیا آپ کو یقین ہے کہ کورونا کی ویکسین آپ تک پہنچ جائے گی؟ اور اگر میسر آ گئی تو کیا آپ کو یقین ہے کہ وہ جینوئن ہو گی؟ قابلِ اعتماد ہو گی؟ اور اگر بازار سے خریدنا پڑی تو کیا آپ کو یقین ہے کہ وہ اصلی ہو گی؟ اور قیمت کے حوالے […]

ذرا مجھے بھی بتا دیجیے گا

مدثر مختار‘ شکیل احمد‘ سعید احمد‘ محمد مصطفی اور افتخار احمد‘ پولیس کے اُس شعبے میں کام کرتے ہیں جوانسدادِ دہشت گردی کا ذمہ دار ہے۔ پولیس کے ان پانچ جوانوں نے‘ نئے سال کے دوسرے دن‘ بارہویں جماعت کے ایک طالب علم کو‘ مبینہ طور پر‘ عقب سے سترہ گولیاں مار کر ہلاک کر […]

ہم چاہیں یا نہ چاہیں!

مشہور شاعر جناب انور مسعود کی ایک نظم ہے: سوچی پئے آں ہُن کی کریے۔ یعنی سوچ رہے ہیں کہ اب کیا کریں! اس نظم میں ایک جگہ وہ کہتے ہیں کہ جی چاہتا تھا مارشل لا سے جان چھڑائیں اور حکومت کی بنیاد ووٹوں پر رکھیں‘ مگر افسوس! ووٹوں کا مزا بھی چکھ لیا!! […]