ایس سی او کے اجلاس میں وزیر خارجہ کی شرکت
خارجہ امور کی بابت لکھنے سے میں گریز کرتا ہوں۔سیاسی میدان میں لگے تماشے دیہاڑی لگانے کے لئے وافر مواد فراہم کردیتے ہیں۔پھکڑ پن کی گنجائش نکل آتی ہے اور سوشل میڈیا سے لائیکس اور شیئرز کے حصول کی ہوس کو بھی تسکین مل جاتی ہے۔گزشتہ ہفتے کا آخری کالم لکھتے ہوئے مگر ”دانشوری“ جھاڑنا […]
ریاست کے دو ستونوں کے مابین ایک اور جنگ کے امکانات
قوت بینائی کے تحفظ کے لئے جلد سونے کی عادت اپنا رہا ہوں۔ منگل کی رات مگر بستر پر کروٹیں بدلتا موبائل اٹھاکر یہ جاننے کی کوشش کرتا رہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات کا اختتام ہوگیا ہے یا نہیں۔مذاکرات کا یہ ’’آخری رائونڈ‘‘ بتایا گیا تھا۔ اسی باعث تجسس یہ لاحق […]
قائد تحریک انصاف اب کوئی ”وکھرا“ نسخہ سوچیں
پیر کی صبح یہ کالم لکھنے سے قبل خبر یہ ملی ہے کہ مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ہم صحافیوں کے علاوہ دیگر ملازمین کو میسر ہوئے چھٹی کے دن عمران خان صاحب لاہور میں ایک ریلی کی قیادت کریں گے۔ لبرٹی مارکیٹ سے شروع ہوکر یہ ریلی ناصر باغ پر ختم ہوگی۔ناصر […]
پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ کے پیچھے کہانیاں
چودھری ظہور الٰہی کے تعمیر کئے لاہور والے گھر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پنجاب کے محکمہ¿ اینٹی کرپشن والوں نے چھاپہ مارا۔ مقصد اس چھاپے کا پرویز الٰہی کی گرفتاری تھی جو ظہور الٰہی مرحوم کے بھتیجے اور داماد ہیں۔ کئی برسوں تک وہ مرحوم کے صاحبزادے چودھری شجاعت حسین کے ساتھ […]
”تخت لاہور“ تک محدود عمران خان کی توجہ
سوشل میڈیا پر ایک آڈیو لیک رونما ہونے کے بعد ”خبر“ یہ پھیل چکی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تحریک انصاف کی ٹکٹ کے خواہش مندوں کو کم از کم ایک کروڑ روپے ”پارٹی فنڈ“ میں جمع کروانے پڑے ہیں۔ مذکورہ ”خبر“ کی تصدیق یا تردید کے میں ہرگزقابل […]
حسین حقانی کی ”سہولت کاری“
روایتی اور سوشل میڈیا پر چھائے صحافی اور ذہن ساز خبردار کررہے ہیں کہ 10اپریل 2023ءکے دن سے جو ہفتہ شروع ہوا ہے وہ وطن عزیز میں جاری خلفشار کو مزید بھڑکائے گا۔ پہلا سوال یہ اٹھے گا کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو وہ رقم فراہم کی ہے یا نہیں جو سپریم کورٹ […]
شہباز حکومت کو بھی کسی ”سائفر کہانی“ کی ضرورت ہے؟
موضوع آج کے لئے میں نے کچھ اور سوچ رکھا تھا۔پیر کی صبح مگر آنکھ کھلی تو ایک مہربان نے واٹس ایپ کے ذریعے ایک سوال بھیج رکھا تھا۔اس پر غور کرنا لازمی تصور کیا۔سوال یہ تھا کہ نظر بظاہر یکے بعد دیگرے آئی ایم ایف کو ایک پریس ریلیز اور امریکی افواج کی ہمارے […]
”لُولی لنگڑی“ حکومت کے ہاتھوں بھونڈے انداز میں گرفتاریاں
پیر کے روز پشاور کی پولیس لائنز میں جو اندوہناک دہشت گردی ہوئی وہ ہمارے ذہنوں میں بے تحاشہ سوالات اٹھانے کا سبب ہوئی۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہم سب یکسو ہوکر ان سوالات کے تسلی بخش جوابات ڈھونڈنے کی کوشش کرتے۔ ایسا مگر ہوا نہیں۔میڈیا میں تحریک انصاف کی جانب سے ”امپورٹڈ […]
ہماری غفلت ہی انتہاءپسندوں کی سہولت کارہے
پیر کے روز پشاور کی ایک مسجد میں جو اندوہناک واقعہ ہوا وہ کئی بنیادی سوال اٹھانے کا متقاضی تھا۔سوالات کا آغاز اس حقیقت کے تناظر میں ہونا چاہیے تھا کہ ریکارڈ بناتی شہادتوں کا باعث ہوئے اس دہشت گرد حملے کا نشانہ کوئی عام مسجد نہیں تھی۔وہ نسبتاََ محفوظ تصور ہوتی ”پولیس لائنز“ میں […]
اپنے ’’شکار‘‘ ڈھونڈتا ’’مکار‘‘ سسٹم
اندھی نفرت وعقیدت کی بنیاد پر ہوئی تقسیم کی وجہ سے گزشتہ کئی برسوں سے جو تہمتیں،طعنے اور ذلتیں برداشت کی ہیں انہیں ذہن میں رکھوں تو مجھے سینہ پھلا کر فواد چودھری کی گرفتاری کا دفاع کرنا چاہیے۔ ربّ کریم نے مگر ڈھٹائی والی خصلت سے محروم رکھا ہے۔ کسی بھی سیاسی کارکن کے […]