اور اب گیس کا بحران بھگتنے کیلئے تیار رہیں
بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں ہم محدود آمدنی والوں کی اوقات سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہیں اور اب باری ہے گیس کی۔ آپ کو اس ضمن میں مسلسل خبردار کرتا رہا ہوں۔میرے کئی خیرخواہ مگر مصر رہتے ہیںکہ لوگ مجھے ”باخبر“ صحافی سمجھتے ہیں۔انہیں گماں ہے کہ اقتدار کے مراکز میں جو کھچڑی پک […]
وضع دار سیاست کی آخری نشانی بھی رخصت ہو گئی
ہفتے کے پانچ دن صبح اُٹھتے ہی یہ کالم لکھنے کے علاوہ میں نے پیر سے جمعرات کی شام ایک ٹی وی شو بھی شروع کردیا ہے۔ عمر بڑھنے کی وجہ سے نازل ہوئے چند معاملات یہ فرائض ادا کرتے ہوئے میری توانائی نچوڑلیتے ہیں۔ہفتے کے بقیہ دن لہٰذا سوشل میڈیا سے حتی الامکان گریز […]
سیاسی جنگ اور غیر سیاسی قوتوں کی مداخلت کا خوف
روایتی اور سوشل میڈیا باہم مل کر جو ہیجان پھیلارہے ہیں اس کی بدولت ہماری توجہ محض چند چسکہ بھرے واقعات تک محدود رہتی ہے۔عمران خان صاحب کا لانگ مارچ کہاں تک پہنچا۔اس میں کتنے لوگ شریک ہیں۔یہ اسلا م آباد کب پہنچے گا۔ چند سوالات ہیں جو نام نہاد نیوز سائیکل پر چھائے ہوئے […]
”غیر سیاسی بندوبست“ کی جانب بڑھتے حالات
عمران خان صاحب نے کرم سے خالی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست بھی جیت لی ہے۔ اس جیت کی بدولت ان کے حامی یہ دعویٰ کرنے میں حق بجانب ہوں گے کہ پاکستان کے شمال سے جنوب تک عوام کی کثیر تعداد ان کی حمایت میں ووٹ ڈالنے کو بے چین ہے۔ان کے مخالفین کو […]
ارشد کی المناک موت : قابلِ اعتماد تفتیشی عمل کی ضرورت
خدارا اب تو تسلیم کرلیجئے کہ ہم بحیثیت قوم سوشل میڈیا کی بدولت پھیلائے ہیجان کے یرغمال بن چکے ہیں۔ہمارے ”صحافیوں“ کے لئے لہٰذا یہ بہترین موقع تھا کہ اس شعبے کی مبادیات کو مزید توجہ اور مہارت سے استعمال کرتے ہوئے یہ سمجھانے کی کوشش کرتے کہ اصل ”خبر“ کیا ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے […]
اقتدار کے سفاک کھیل میں اعظم تارڑ کی ”قربانی“
ثاقب نثار کی سربراہی کے دنوں میں پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت نے جب نواز شریف صاحب کو وزارت عظمیٰ سے فارغ کردینے کے بعد کسی بھی عوامی عہدے کے لئے تاحیات نااہل کردیا تو وہ ”مجھے کیوں نکالا“کی دہائی مچاتے ہوئے جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے۔مذکورہ سفر کے […]
لانگ مارچ کی تڑی اور بیک ڈور مذاکرات
سیاست میں”مائنس ون“ جیسے فارمولے کارگرثابت نہیں ہوتے۔ عمران خان صاحب کے خلاف لہٰذا گزرے جمعہ کے دن الیکشن کمیشن کی جانب سے سنایا فیصلہ انہیں پاکستان کے سیاسی منظر نامے سے غائب نہیں کر پائے گا۔توشہ خانے سے لئے تحائف کی بنیاد پر عمران خان صاحب کی ہوئی ”نااہلی“ اتنی سنگین بھی نہیں جو […]
”بے اختیاری“ کے ماتم کا آغاز؟
کسی صحافی کے دل میں جمع ہوئے خدشات عملی صورت اختیار کرتے نظر آئیں تو وہ شاداں محسوس کرتا ہے۔”میں نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا“ والے فخر کے ساتھ عقل کل بنااِتراتا ہے۔اپنی بے شمار خامیوں کے باوجود نجانے کیو ں میں اس رویے کا شکار نہیں ہوا۔بسااوقات بلکہ چند اہم ترین معاملات […]
”پھر یہ ہنگامہ ا ے خدا کیا ہے۔“
چار سال کے طویل وقفے کے بعد میں نے ٹی وی کے لئے بھی ٹاک شو شروع کردیا ہے۔ اب اس کالم کے علاوہ اس شو کا مواد ڈھونڈنے کے لئے بھی روایتی اور سوشل میڈیا پر مزید توجہ سے نظررکھنا ضروری ہوگیا ہے۔ یوں کرتے ہوئے اپنی ”صحافت“ کے بارے میں کئی برسوں سے […]
اعتزاز احسن کا نیا کھڑاک
دن میں تین چار مرتبہ تھوڑی دیر کو ٹویٹر والی ایپ دیکھنے کی عادت نہ اپنائی ہوتی تو بدھ کی صبح گھر پر آئے اخبارات کے پلندے پر سرسری نگاہ ڈالنے کے باوجود مجھے ”خبر“ ہی نہ ہوتی کہ کئی دہائیوں تک میرے عزیز ترین دوستوں میں شامل رہے اعتزاز احسن نے منگل کے دن […]