بے چہرہ ریاست اور ایڈورڈ مونخ کی چیخ
جدید آرٹ کے دو معروف استعاروں کا ذکر چلے۔ ناروے کے مصور ایڈورڈ مونخ نے 1893ء میں ’چیخ‘ کے عنوان سے ایک تصویر بنائی تھی جسے جدید انسان کی بے چینی، تنہائی اور اندیشوں کا اساطیری اظہار سمجھا جاتا ہے۔ اطالوی ہدایت کار Bernardo Bertolucci کی 1972ء میں بنائی فلم Last Tango in Paris کا […]
عمر خیام کا باغ کیسے اجڑا؟
حکومت کی نیا ڈانواں ڈول چلے یا پھر ’ندیا دھیرے بہو‘ کی بندش پر نیلگوں پانیوں پر غمزہ آرائی کرے، عوام کا حال پون صدی گزری، احمد مشتاق نے بیان کر دیا تھا۔ ’یہ لوگ ٹوٹی ہوئی کشتیوں میں رہتے ہیں‘۔ ان دنوں برسات کے دن ہیں۔ ہم اتر پردیش کے شاعر مصور سبزواری تو […]
نظریہ پاکستان سے انحراف کس نے کیا؟
78 ؍برس پہلے 10اگست 1947ء کو اتوار کا دن تھا۔ صبح 10 بجے کراچی کے اسمبلی چیمبرز میں دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اس روز کی کارروائی میں دستور ساز اسمبلی کے عارضی چیئرمین کا انتخاب، ارکان اسمبلی کی طرف سے چیئرمین کو اپنے کاغذات رکنیت پیش کرنا اور حاضری رجسٹر میں […]
زمینی جہنم کی طرف جاتی نیک گلیاں
جارج برنارڈ شانے 94برس کی طویل اور متنازع عمر پائی۔ جارج برنارڈ شااپنے زمانے کا معروف ترین ڈرامہ نگار ہونے کے علاوہ سیاست میں بھی ڈرامائی خیالات کیلئے جانا جاتا تھا۔ آئرش نژاد برنارڈ شا1916ء کی خانہ جنگی میں برطانوی پالیسیوں کا کھلا مخالف تھا ۔ ابتدائی عمر میں سوشلسٹ رجحانات رکھتا تھا پھر آمریت […]
دانشور کا منصب اور بہروپ
1953 ء کا برس تھا ۔ اگست کے مہینے میں جمعے کی ایک رات نیویارک کے ریڈیو سٹی میوزک ہال میں شہر کے نامور لوگوں کا ایک اجتماع تھا۔ فلمی دنیا کے جانے پہچانے چہرے، میک اپ کی بھاری تہوں میں لپٹی خواتین ، دولت کے زور پر سیاسی اور سماجی رتبہ پانیوالے کھوکھلے مرد […]
کالم (بوجوہ) لکھنا ہے
آپ محمد اظہار الحق کو جانتے ہیں؟ اگر آپ جنریشن زی عرف ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار فیئر کے تربیت یافتہ مجاہد ہیں تو آپ سے یہ توقع رکھنا محل نظر ہے۔ جس زفافی لشکر کی صف بردار بچیاں سہیل وڑائچ سےگفتگو کے آداب نہیں جانتیں، ان کے فرشتوں کو محمد اظہار الحق سے تعارف نہیں […]
جنگ کا بیوپار اور بنیے کا تار
منٹو اپنے ہی رنگ کا لکھنے والا تھا۔ امرتسر کے شرارتی لڑکے کی ابھی مسیں نہیں بھیگی تھیں کہ 1919 ء کا جلیانوالہ باغ ہو گیا۔ پنجاب میں مارشل لا لگ گیا۔ امرتسر کی سرکش گلیوں میںآزادی کی ہوائیں چلنے لگی تھیں۔ ریٹائرڈ مگر دل پھینک سب جج غلام حسین کے سات سالہ لڑکے نے […]
غصے کی خود کاشتہ فصل
اسد محمد خان بے شک اس عہد کم کمال میں اردو ادب کے ترکش کا خدنگ آخریں ہیں۔ کراچی میں مقیم اس مشت لعل و جواہر سے تعلق آشکار یا ربط دروں نہ رکھنے والے بدنصیب کو بلاتاخیر کور چشم اور کم سواد ننگ اسلاف کی فہرست میں شامل کر دینا چاہیے۔ اسد محمد خان […]
ہماری فصلِ گل اور پس جنگ دانش
برادرم سہیل وڑائچ نے حالیہ تحریر میں خود کو ’چراغ آخر شب‘ سے تشبیہ کیا دی، اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے۔ احتجاج کرنا چاہا مگر یہ سوچ کر خاموش رہا کہ ابھی تو عزیزم یاسر پیرزادہ سے چونچ لڑائی ہے۔ ہر وقت دوستوں سے جھگڑنا، اپنے ہی سینہ چاک سے دست […]
شہر پھر بسے دیکھو
22 اپریل 2025ء کی شام کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شمال میں قریب چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سیاحتی مقام پہلگام پر پانچ مسلح افراد نے مذہبی نعرے لگاتے ہوئے حملہ کر دیا۔ سیاحوں سے ان کی مذہبی شناخت دریافت کر کے انہیں عورتوں سے الگ کر دیا گیا اور قریبی فاصلے سے […]