خوشحال معموروں کی حکایات
وقت کا ظلم آواز دیے بغیر ہمارے برسوں، ہمارے موسموں اور ہماری محبتوں کو لمحوں اور گھنٹوں کے سموں تلے کچلتا اس کج کلاہی سے سر اٹھائے گزرتا ہے کہ ہماری زندگیاں تا حد نظر پھیلے منہ زور تلاطم میں کوئی نشان چھوڑے بغیر ڈوب جاتی ہیں ٹھیک اسی طرح جیسے ہمارے پرکھ اور پھر […]
موت منڈی کے خوشیا
پیرس میں 1940ءکا موسم سرما قیامت خیز تھا۔ اس برس 14جون کو نازی فوجیں پیرس پر قابض ہو گئی تھیں ۔فرانس محض ایک مہینہ نازی طوفان کی مزاحمت کر سکا۔ جون کے پہلے ہفتے میں برطانیہ رودبار انگلستا ن کے راستے ڈنکرک سے ساڑھے تین لاکھ فوجی واپس لے گیا تھا۔ فرانس بیک وقت سیاسی، […]
ہونے کو تو کیا ہوا نہیں ہے
استاد سے اختلاف احترام ہی کا ایک رنگ ہوتا ہے۔ کچھ کم عقل مگر یہ نکتہ نہیں سمجھتے۔ انہیں مورد الزام ٹھہرانا بھی مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ یہ غریب الف لیلیٰ کے ابو الحسن کی دنیا کے باسی ہیں۔ نسیم حجازی کے پُر خروش ناولوں سے ادبی ذوق کی تحصیل کی ہے۔ سوئے اتفاق سے […]
وزیر ڈیوڑھی کا دہن پھر بگڑا
1941 ء کی مردم شماری کے مطابق متحدہ صوبہ جات (یو پی) میں مسلم آبادی 15فیصد تھی لیکن تعلقہ داری پر مسلمان زمینداروں کی اجارہ داری تھی۔ انہیں جدید تجارت، صنعت کاری سے تعلق نہیں تھا۔ ہندو ساہوکاروں نے اٹھارہویں صدی ہی میں اسٹاک ایکسچینج ، بینک اور کارخانے قائم کرلئے تھے۔ مسلم اشرافیہ مشاعرے […]
دربارہ سود و زیاں
درویش کو ادارتی عملے کی طرف سے اطلاع تھی کہ ادارتی صفحے پر سلسلہ وار تحریروں کی روایت ختم کر دی گئی ہے۔ اسی جھونک میں اخبار ملتے ہی ادارتی صفحے کی طرف لپکتا ہوں چنانچہ 11اگست کی اشاعت میں صفحہ اول پر برادرم راشد لنگڑیال کی چہار اقساط دربارہ سود و زیاں کا اعلان […]
گوجرانوالہ: وطن ماؤف کی باتیں
میں ماہر نفسیات نہیں۔ ایک سامنے کا مشاہدہ عرض ہے۔ ہم کم عمر ہوتے ہیں تو دنیا بہت بڑی معلوم ہوتی ہے۔ چھوٹی چھوٹی سبزی، کریانے اور منیاری کی دکانوں میں گھرا چند فٹ چوڑا بازار کشادہ شاہراہ محسوس ہوتا ہے، ہمارے ماں باپ بہت بڑے، طاقتور اور تحفظ کا نشان معلوم ہوتے ہیں۔ یہ […]
یہ بشارت کا وقت ہے
صاحبو، خاموشی کے منطقے پر بات کرنا چاہی تھی۔ آواز خاموش کر دی گئی۔ کنگ لیئر نے سوال اٹھا یا تھا۔ Why should a dog, a horse, a rat have life and thou no breath at all? لیئر کے سوال کا جواب بھی چند مکالموں کے فاصلے پر دستیاب ہے۔ The weight of this sad […]
تعلیم کا کچی ٹاکی سینما اور تلمیذ الرحمن پاکستانی
قائداعظم محمد علی جناح کی ہدایت پر پاکستان کی پہلی ایجوکیشن کانفرنس 27نومبر تا یکم دسمبر 1947ء کراچی میں منعقد ہوئی۔ وزیر تعلیم فضل الرحمٰن نے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے تعلیمی پالیسی کے تین بنیادی نکات بیان کیے۔ سماجی، پیشہ ورانہ اور روحانی۔ بتایا گیا کہ قومی تعلیمی نظام کی بنیاد پرائمری اور ثانوی […]
بے چہرہ ریاست اور ایڈورڈ مونخ کی چیخ
جدید آرٹ کے دو معروف استعاروں کا ذکر چلے۔ ناروے کے مصور ایڈورڈ مونخ نے 1893ء میں ’چیخ‘ کے عنوان سے ایک تصویر بنائی تھی جسے جدید انسان کی بے چینی، تنہائی اور اندیشوں کا اساطیری اظہار سمجھا جاتا ہے۔ اطالوی ہدایت کار Bernardo Bertolucci کی 1972ء میں بنائی فلم Last Tango in Paris کا […]
عمر خیام کا باغ کیسے اجڑا؟
حکومت کی نیا ڈانواں ڈول چلے یا پھر ’ندیا دھیرے بہو‘ کی بندش پر نیلگوں پانیوں پر غمزہ آرائی کرے، عوام کا حال پون صدی گزری، احمد مشتاق نے بیان کر دیا تھا۔ ’یہ لوگ ٹوٹی ہوئی کشتیوں میں رہتے ہیں‘۔ ان دنوں برسات کے دن ہیں۔ ہم اتر پردیش کے شاعر مصور سبزواری تو […]