حسین خان والا آٹھ برس بعد

(اکتوبر دو ہزار چودہ)ارسلان نامی ایک لڑکے نے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے دو جونیئر پولیس اہل کاروں کو ایک موبائل فون وڈیو کلپ فراہم کیا جس میں حسین خان والا گاؤں کے دو نوجوان ارسلان سے بدفعلی کر رہے ہیں۔ پولیس والوں نے اس وڈیو کی بنیاد پر دو نوجوانوں حسیم عامر اور وسیم […]

زمین کے تابوت میں بند مخلوق کفن پوش

بچوں کی بہبود کے عالمی ادارے یونیسیف کے مطابق پاکستان میں حالیہ تباہ کن برسات اور طغیانی کے سبب جو تینتیس ملین افراد متاثر ہوئے ہیں ان میں سولہ ملین پندرہ برس تک کی عمر کے بچے بھی ہیں اور ان میں سے بھی ساڑھے تین ملین بچے زندگی بچاؤ ہنگامی مدد کے متلاشی ہیں۔ […]

اب مجھے راستہ چلاتا ہے

ویسے تو وزیرِاعظم ہر جگہ تھوڑی بہت دکھ بھری تقریرِ پرتاثیر فرما دیتے ہیں۔البتہ جمعرات کو اسلام آباد میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بنا لیپا پوتی حقیقت پسندانہ انداز میں آنے والی تصویر کی جھلک دکھانے کی کوشش کی۔ تو کیا محض ’’ سب اچھا نہیں ہے‘‘ کہنے سے کام چل […]

کشمیر کی کتر کانٹ چھانٹ جاری و ساری ہے

گذرے بدھ وار مقبوضہ جموں و کشمیر کے الیکشن کمشنر ہردیش کمار نے ریاست کا مسلم اکثریتی تشخص مرحلہ وار مٹانے کے تین برس سے جاری ہندوتوائی منصوبے کے تھیلے سے ایک اور بلی یہ کہہ کے چھوڑ دی کہ اگلے برس کے آغاز میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں وہ تمام ہندوستانی […]

مسلم لیگ اور حافظ کا حلوہ

وہی ہوا جو ضرور ہوتا ہے۔مسلم لیگ ق کے پرویز الہی گروپ نے مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت گروپ کو جماعت سے باہر کر دیا۔اب اس فیصلے کی جو بھی قانونی و اخلاقی حیثیت ہو وہ تو خیر پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے مگر ہمیں تو اب اس خبر کا انتظار ہے کہ کب […]

پاکستانی پاسپورٹ ٹکے سیر کیسے ہوا؟

جدید پاسپورٹ کی عمر محض سو برس ہے۔جب پہلی عالمی جنگ کے نتیجے میں جنگ سے متاثر لاکھوں لوگوں کی نقلِ مکانی اور آبادکاری کا مسئلہ درپیش ہوا تو لیگ آف نیشنز کے انیس سو بیس کے ایک خصوصی اجلاس میں رکن ممالک نے اس مسئلے سے بخوبی نپٹنے کے لیے راہداری کے اجازت نامے […]

وہ دیکھو چڑیا اڑ رہی ہے

عام آدمی تو رہا ایک طرف خود شہباز شریف بھی ڈالر کے مقابل روپے کے تیزی سے گرتے پلیٹلیٹس سے سخت پریشان ہیں۔البتہ نو رتن تسلی دلا رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں ۔جتنا نظر آ رہا ہے اتنا ہے نہیں بلکہ یہ تو نظر کا دھوکا ہے۔ وزرا کی نگاہ سے دیکھیں تو حالات ’’ […]

مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا

اب تک تو معاملہ لشٹم بشٹم چل رہا تھا۔خزانچیوں کے لیے ٹیکس بھی آمدن تھا اور قرض ادھار کو بھی انھوں نے کمائی فرض کر لیا تھا۔سرد جنگ کی رقابت میں آڑے ترچھے اتحادیوں کی تلاش کی دوڑ میں کرپشن ، بدانتظامی ، نااہلی ، فرسودہ طبقاتی ڈھانچہ ، حکمران اشرافیہ کے اللے تللے اور […]

ہو رہا ہوں میں کس طرح برباد

قدرتی آفات کے اثرات کو مختلف تدبیروں سے ہلکا تو کیا جا سکتا ہے مگر یکسر ٹالا نہیں جا سکتا۔مگر بہت سی آفات محسوس تو قدرتی ہوتی ہیں لیکن ان کے پیچھے کسی نہ کسی عقلِ کل حکمران کی کارستانی ہوتی ہے جو فطرت کے ساتھ ساتھ چلنے کے بجائے اس کا بازو مروڑ کے […]

جو اشرافیہ جانتی ہے بس وہی جانتی ہے

لوگ شکوہ کرتے ہیں کہ ہمارے ہر چھوٹے بڑے ’’ ہو از ہو‘‘ کو بلوچستان کے دو سے زائد شہروں کے نام بھلے ماتھے پر ہاتھ مار مار کے یاد کرنا پڑیں البتہ اسلام آباد میں متعین ہوئے اور ہونے والے امریکی سفیرکا برتھ ڈے اور وائٹ ہاؤس کے کمروں کی گنتی تک ازبر رہتی […]