بال مونڈھ کے مردے کا وزن گھٹانے کی کوشش
موجودہ وفاقی حکومت اقتصادی ابتری کے رسے سے جھول رہی ہے اور جب تک پاؤں ہوا میں ہیں، کوئی بھی بیانیہ یا دعویٰ اس کی سیاسی مدد نہیں کر سکتا۔کثیر جماعتی حکومت نے یہ طوقِ حکمرانی اپنی مرضی سے پہنا یاکسی نے آسرا دے کر منڈھ دیا اور اب آسرے کی سیڑھی کھینچ لی؟ وجہ […]
شیریں ابو عاقلہ کا جنازہ
فلسطین میں الجزیرہ چینل کی سب سے سینیر نامہ نگار شیریں ابوعاقلہ سات دن پہلے (گیارہ مئی) فرائصِ منصبی نبھاتے ہوئے اس وقت ایک اسرائیلی فوجی نشانچی کی گولی کا نشانہ بن گئیں جب وہ غربِ اردن میں تلاشی اور تشدد کی ایک اسرائیلی کارروائی کی دیگر صحافیوں کے ہمراہ رپورٹنگ کر رہی تھیں۔ جب […]
یہاں سیاسی گفتگو کرنا منع ہے
اگر آپ آج بھی کسی قصبے میں پرانے چائے خانے، حجامت مرکز، دودھ دہی، کریانے یا دھوبی کی دوکان پر چلے جائیں تو شاید آپ کو کسی دیوار پر لکھا مل جائے کہ یہاں فضول بیٹھ کر اپنا وقت ضایع کرنا یا سیاسی گفتگو منع ہے۔ غالباً ان دوکانوں پر اس طرح کی ہدایات […]
روس یوکرین جھگڑا اور میر تقی میر
جنگ تو روس اور یوکرین کے درمیان جاری ہے مگر ہزاروں میل پرے گنی بساؤ کی حکومت محاذِ جنگ سے آنے والی خبروں پر کیوں ہاتھ مل رہی ہے؟ توپیں تو مشرقی یوکرین کے علاقے لوہانسک میں گرج رہی ہیں مگر کراچی میں آٹے کی دکان پر پانچ کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ہی […]
ڈجیٹل صورِ قیامت کلک ہو چکا ہے
وہ جو کہتے ہیں کہ جب سچ بال سنوار کر باہر نکلنے کے لیے تیار ہو رہا ہوتا ہے، تب تک جھوٹ کرہِ ارض کے تین چکر لگا کے سو چکا ہوتا ہے۔کہا تو یہ کئی عشروں پہلے گیا تھا مگر اس کہے کی حقیقت اب کہیں جا کے کھل رہی ہے۔ کہنے کو جھوٹ […]
جنت کا درخت بھی پریشانی نہ کم کر پایا
کچھ روز پہلے ہماری تجزیہ کار دوست اور سوشل ایکٹوسٹ نازش بروہی نے ٹویٹر پر ایک اسٹوری شئیر کی۔اسے پڑھ کے پہلے تو گمان ہوا کہ یہ کوئی نصف صدی پہلے کا قصہ ہے جسے علامتی انداز میں بشکلِ کہانی پیش کر کے کوئی تازہ نتیجہ نکالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مگر پھر دھیان […]
افغانیوں کو یوکرین کا کوئی احساس نہیں
رمضان المبارک میں پڑوسیوں کی خبرگیری کسی بھی دیگر قمری مہینے سے زیادہ رکھنے کی روایت ہے۔ پر کتنوں کو خبر ہے کہ اس رمضان میں آپ کے ایک دو تین نہیں لگ بھگ ڈھائی کروڑ پڑوسی سحری کاٹ رہے ہیں اور افطار گذار رہے ہیں۔اور جن گھرانوں میں کوئی مرد کمانے والا نہیں وہ […]
رومن بادشاہوں کا عظیم تماشا
نیا سرکس سج چکا ہے۔بازی گر اپنی اپنی جگہ سنبھال چکے ہیں۔نقرئی بھونپو رنگ ماسٹر کے ہاتھ میں ہے۔ سیاست بازوں کے قدم اور جنتا کی نظریں راجدھانی کی جانب اور منہ آسمان کی طرف۔لیجیے ایک اور جشنِ مرگِ حسرت شروع ہوا چاہتا ہے۔ رومن بادشاہوں نے دو ہزار برس پہلے عوام کا دل جیتنے […]
فقیر محمد پردیسی اور سانڈھے کا تیل
میرے محلے میں جب پہلی بار سانڈھے کا تیل بیچنے والا آیا تو کیا بچے، بوڑھے، جوان۔ ایک ٹھٹھ لگ گیا۔ تیل والے کے ساتھ ایک چھوٹا بھی تھا جس نے پہلے چادر بچھائی، پھر اس پر کچھ یورپی خواتین کی رنگین تصاویر سجائیں، کچھ تصاویر تاریخی عمارات کی اور کچھ متبرک مقامات کی بھی […]
موڈرنا کی سیاست
کورونا کی وبا دو برس سے دنیا کو لاحق ہے۔مگر پولیو وائرس تو ہزاروں برس سے انسان کے ساتھ جی رہا ہے۔انیس سو پچپن میں جب امریکی ماہرِ جراثیمیات (وائرولوجسٹ) جوناس سالک نے پولیو ویکسین کو عام استعمال کے لیے تیار کر کے پیش کیا تو پچھلے سات ہزار برس کی معلوم انسانی تاریخ میں […]