پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر کی تحقیقات کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹی فکیشن پیش کیا۔ […]