خدا کو عرفان صدیقی کی کیا ضرورت آن پڑی!
یہ واقعہ اُن دنوں کا ہے جب اوپر سے لے کر نیچے تک ہر کسی کو استثنیٰ حاصل تھا، جب دل کیا کسی کے ہوٹل کے کمرے میں دھاوا بول دیا، آئی جی کو اغوا کر لیا، میڈیا پر اپنے مخالفین کی کردار کُشی کی، اُن کیخلاف غلیظ مہم چلائی، بغیر کسی ثبوت کے انہیں […]
’دی کاسل‘ میں کافکا سے ایک ملاقات
اگلے روز ہم پراگ میں تازہ دم ہو کے نکلے، ارادہ تھا کہ پراگ کا وہ مینار دیکھا جائے جو ایفل ٹاور کی طرح دکھائی دیتا ہے، لیکن وہ مینار دیکھ کر کم از کم مجھے تو خاصی مایوسی ہوئی، ایفل ٹاور اگر ’ساشے پیک‘ میں دستیاب ہوتا تو ایسا ہوتا۔احسان شاہد نے اطمینان سے […]
پراگ سے ایک خط، محبوب کے نام
جانِ من! مجھے نہیں معلوم میں یہ خط تمہیں کیوں لکھ رہا ہوں، کافکا کے شہر سے، جہاں سے اُس نے اپنی محبوبہ ملینا کے نام خطوط لکھے تھے، اِس شہر میں اُن کی روحیں سرگوشیاں کرتی ہیں اور اُس بے نام محبت کا اظہار کرتی ہیں جس کیلئے کافکا آسمانوں سے الفاظ چُن کر […]
چیک ریپبلک اور حسنِ یار کی باتیں
براتس لاوا ٹرین اسٹیشن پر ٹکٹ لینے پہنچے تو کاؤنٹر پر موجود خاتون اپنی زندگی سے بیزار نظر آئی، سوائے ٹکٹ کی قیمت کے ہم نے اُس سے جو سوال کیا اُس کا جواب تھا مجھے نہیں معلوم۔ بدقت تمام ہم اپنا سامان اٹھا کر پلیٹ فارم پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ لِفٹ بھی […]
یورپ کا ایک مسکین شہر
میرے جن دوستوں کو پتا چلا کہ میں ویانا میں ہوں انہوں نے مجھے عجائب گھروں اور اوپرا ہاؤسز کی ایک فہرست بھیج دی کہ یہاں ضرور جانا، آرٹ گیلریز اور محلات اِس کے علاوہ تھے۔ میرا نظریہ ہے کہ بندہ کوئی محل اُس وقت دیکھے جب اُسے خرید کر وہاں رہنا ہو ورنہ خواہ […]
انتظار
میرے گلے میں پٹا ہے، یہ مضبوط چمڑے کا بنا ہوا ہے اور کافی پرانا ہے، جب میں پیدا ہوئی تھی تب سے یہ میرے گلے میں ہے، میں نے کئی مرتبہ اسے اتارنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ملی، اور اب تو مجھے اِس کی عادت ہو گئی ہے۔ میرا مالک مجھے اِس […]
درست انتخاب کا مخمصہ
پہلے میرا خیال تھا کہ مسئلہ صرف میرے ساتھ ہے لیکن بھلا ہو ایک ماہر نفسیات کا جس نے سمجھایا کہ ہر بندہ ہی اِس کا شکار ہے۔ خاطر جمع رکھیں میں نفسیاتی مریض نہیں ہوں اور اصل مسئلہ میرا نہیں بلکہ ’ڈیپارٹمنٹل اسٹورز‘ کا ہے۔ یادش بخیر، ہمارے بچپن میں سپر اسٹورز نہیں بلکہ […]
غیرت مندوں کے معاشرے میں ایک حمیرا
’’وہ کتنے دن سے بھوکی ہے ،بیمار ہے، مر گئی ہے، کوئی نہیں جانتا۔ وہ کس سے ملتی ہے، کہاں جاتی ہے، کتنی بد کردار ہے، سب جانتے ہیں!‘‘ (منقول) ’’غیرت مندوں‘‘ کو بہت غصہ ہے، اُن کا خیال ہے کہ اگر اُن کی بیٹی یا بہن اُن کی مرضی کے خلاف ٹی وی ڈراموں […]
مونا لیزا کی مسکراہٹ جیسی بیٹیاں
انڈیا میں ایک بیٹی کو باپ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور پاکستان میں ایک باپ نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ دو خبریں ہر کچھ دیر بعد میرے سامنے آ جاتی ہیں، میں اِن کی تفصیل پڑھتا ہوں اور لرز اٹھتا ہوں۔ رادھیکا کی عمر پچیس سال […]
کسی بھی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی
آج کل آپ نے ٹی وی چینلز پر اِس قسم کی تحریر ضرور دیکھی ہوگی کہ ’اس پروگرام میں پیش کیے جانے والے خیالات، آرا اور تجزیے مہمانوں اور شرکاء کی ذاتی رائے پر مبنی ہیں، جن سے چینل یا ادارہ ہذا کا متفق ہونا ضروری نہیں‘۔آج یہ تحریر لکھنے سے پہلے خیال آیا کہ […]