نجی اسپتال میں زچگی کے دوران موبائل ویڈیو بنانے کا انکشاف

شیخوپورہ میں نجی اسپتال میں زچگی کے دوران موبائل فون کے ذریعے ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

زمان نامی شہری نے استعمال شدہ موبائل خریدا تو اس میں دوران زچگی خواتین کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں جس پر شہری نے ڈی پی او شیخوپورہ کو کارروائی کےلئے درخواست دی۔

شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ شکایت لے کر اسپتال انتظامیہ کے پاس گیا مگر انتظامیہ کے سر پر جوں تک نہ رینگی۔ شہری نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ زچگی کی ویڈیوز بنا کر واٹس ایپ گروپ میں شئیر کی جاتی ہیں۔شہری کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال کے آپریشن تھیٹر کو سیل کر دیا ہے۔

تاہم اسپتال کے مالک نے کارروائی سے بچنے کے لیے اسٹاف نرس اور درخواست گزار پر مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے