وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برفانی تودے گرنے سے زخمی ہونے والے افراد سے اسپتال میں ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے آزاد کشمیر کے دورے پر پہنچ گئے۔ انہوں نے سی ایم ایچ مظفرآباد میں زخمیوں کی عیادت کی۔
وزیراعظم کو وادی نیلم میں شدید برفباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور صدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو حالیہ قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ وادی نیلم میں برفانی تودے گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔