آج ہم آپ کو ایک ایسے عجیب و غریب واقعے کے بارے میں بتانے والے ہیں جو سن کر آپ حیران پریشان ہوجائیں گے۔
افریقی ملک یوگنڈا کے 27 سالہ شہری نے حال ہی میں شادی کی تھی لیکن اس کے ارمانوں پر 2 ہفتے بعد ہی پانی پھر گیا کیونکہ اسے شادی کے 2 ہفتے بعد یہ معلوم ہوا کہ جس سے اس نے شادی کی ہے وہ دراصل ایک عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔
متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ یہ جان کر صدمے کا شکار ہوگیا کہ اس کی بیوی ایک مرد ہے۔
اس دولہا کی شادی مکمل روایات کے ساتھ ہوئی تھی اور اس کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ اس کی بیوی سے جو شخص بھی ملا وہ اس کی آواز کی وجہ سے بے وقوف بنا کیونکہ اس کی آواز ایک عورت جیسی ہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اُس کی آواز اور چال چلن ایک عورت کی طرح تھے جس سے کوئی بھی اس بات کا اندازہ نہیں لگا پارہا تھا کہ اس کی بیوی عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔
متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ میری بیوی کھانا بنانے سمیت گھر کے تمام کام کرتی تھی جس کی وجہ سے کبھی مجھے اس کے مرد ہونے پر شک نہیں ہوا لیکن مجھے یہ بات اس وقت معلوم ہوئی جب میری بیوی کو پڑوس سے ٹی وی چراتے وقت پکڑا گیا جس کے بعد پولیس نے انکشاف کیا کہ جب اس کی مزید تلاشی لی گئی تو یہ بات معلوم ہوئی کہ یہ عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔
بیوی کے روپ میں مرد نکلنے والے شخص نے پولیس کو اپنا نام رچرڈ بتایا اور کہا کہ اس نے یہ شادی ایک منصوبے کے تحت کی تھی تاکہ یہ اپنے شوہر کے گھر چوری کرے۔