گلگت بلتستان اورملک کے با لائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

گلگت بلتستان اورملک کے با لائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔نوشہرہ میں دھند کے باعث 6 گاڑیاں ٹکرا گئیں، جس سے 6 افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔

ادھر زلزلے سے متاثر علاقے ،وسطی کرم میں جلانےوالی لکڑی کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے ۔گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفےسے جاری ہے ۔ دیامر کے علاقوں بابوسر ، نیاٹ اور بٹوگا ویلی میں برف باری سےمیدانی علاقوں میں برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں ،جبکہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں خیموں میں مقیم زلزلہ متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

گزشتہ رات آنے والے زلزلے کے جھٹکے نے ایک بار پھر انہیں خوف میں مبتلا کردیاہے ۔ دوسری جانب نوشہرہ میں پشاور اسلام آباد موٹر وے پر دُھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثہ میں 6 افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔ اُدھروسطی کرم میں سردی کی شدت کم کرنے کےلئے جلائی جانے والی لکڑی کی قیمت سردی بڑھنے کے ساتھ مہنگی ہوتی جارہی ہے،جس سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم خیبر پختونخواہ ، کوئٹہ ، ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے