امتحانات میں نقل روکنے کیلئے پورے ملک میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے دنیا بھر میں بے شمار سخت اقدامات کیے جاتے ہیں لیکن حال ہی میں افریقی ملک سوڈان میں نقل کی روک تھام کے لیے ایک انوکھا اقدام ہی دیکھنے میں آیا ہے۔

سوڈان میں ستمبر کے مہینے میں تقریباً 5 لاکھ کے قریب ہائی اسکول گریجویٹس یونیورسٹی میں داخلے کے لیے امتحان دیں گے اور اس دوران بڑے پیمانے پر نقل کی روک تھام کے لیے حکام نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ہونے والے امتحانات کے دوران بڑے پیمانے پر نقل کی روک تھام کے لیے صبح 8 بجے سے 11 بجے تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی جانے لگی ہے۔

حکام کی جانب سے 24 ستمبر تک روزانہ صبح 8 سے 11 بجے تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی وجہ سے تقریباً 13 ملین صارفین موبائل میں انٹرنیٹ استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

سوڈان کی حکومت کی جانب سے یہ پابندی صرف موبائل انٹرنیٹ سروس پر لگائی گئی ہے تاہم بینک اور دیگر کمپنیاں اپنا کام کیبل انٹرنیٹ سروس کے تحت کر رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے