ایڈوینچر کے شوقین افراد کے لیے عمر کوئی معنی رکھتی اور جب وہ اپنے شوق کو پورا کرنے کی ٹھان لیں تو پھر انہیں کوئی پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔
حال ہی میں امریکا سے تعلق رکھنے والے 103 سالہ معمر شخص نے اسکائے ڈائیونگ کر کے اچھے اچھوں کے چھکے چھڑا دیے۔
ایڈوینچر کے شوقین 103 سالہ معمر شخص نے اسکائے ڈائیونگ کر کے ناصرف سب کو حیران کر دیا بلکہ انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا دیا ہے۔
بلیسچکی نامی معمر شخص نے 2017 میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پر جشن کے طور پر پہلی مرتبہ اسکائے ڈائیونگ کی تھی جس کے بعد انہوں نے اب 2020 میں اپنے دو جڑواں پوتوں کے گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں اسکائے ڈائیونگ کی۔
معمر شخص نے جہاز سے 14 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر اپنا شوق پورا کرنے کے ساتھ عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔