وزیراعظم عمران خان نے مچھ سانحے کے متاثرین کو کوئٹہ آنے کی یقین دہانی کرادی۔
اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لواحقین سے اپنے پیاروں کی تدفین کی اپیل کی اور کہا کہ وہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلےبھی مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کےلیے کوئٹہ آئے، جلد دوبارہ کوئٹہ آکر تمام خاندانوں سے تعزیت کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپنے لوگوں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، غم زدہ ہزارہ خاندانوں کی تکلیف اور مطالبات کا علم ہے، مستقبل میں اس قسم کے حملوں کی روک تھام کےلیے اقدامات کیے جارہےہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ازراہِ کرم اپنے پیاروں کو دفن کیجئے تاکہ انکی روحیں آسودگی پائیں، سب یہ جان لیں کہ ہمارا ہمسایہ اس فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔