اپوزیشن کا نیا ممکنہ مورچہ پنجاب ہوسکتا ہے ،بلاول نے اشارہ دے دیا ۔
یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بلاول نے کہا کہ کہا ہم سمجھتے ہیں ہمیں پہلے پنجاب کو بچانا ہے۔
اس پر صحافی نے پوچھا کہ کیاپنجاب میں تحریک عدم اعتماد پہلے آئےگی؟ تو بلاول بولے کہ پاکستان دیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اتفاق رائےسے فیصلے کرتی ہے، ہم فیصلہ کریں گے کب عدم اعتماد ہوگا اور کہاں ہوگا۔
پریس کانفرنس میں وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ مذاق ہے حقیقت کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے ، اب کٹھ پتلی تماشہ نہیں چلے گا،اب اس حکومت کو کوئی نہیں بچاسکتا، اب فیصلے خان نہیں ، ہم کریں گے۔