وزیراعظم نواز شریف اسلامیہ کالج پشاور آئے تو تھے صدسالہ تقریبات میں شرکت کیلئے ۔۔۔۔۔۔لیکن ان کی آمد کالج کے طلبہ کیلئے بھاری ثابت ہوئی۔۔۔۔
داخلے کی اجازت نہ ملنے پر اسلامیہ کالج میدان جنگ بن گیا۔۔۔۔
میدان جنگ کا منظرپیش کرتا یہ ہے اسلامیہ کالج پشاور …. جہاں پولیس نے طلبہ کو وزیراعظم نوازشریف کی آمد پرمنعقدہ تقریب میں داخلے کی اجازت نہ دی۔۔۔۔تو وہ ہوگئے سراپا احتجاج۔۔۔۔۔۔
طلبہ کا تقریب میں داخلے کی اجازت دینے کا اصرار بڑھا۔۔۔۔۔تو پولیس نے جواب دیا دھنائی کی صورت میں۔۔۔۔۔لاٹھی چارج سے دو طلبہ زخمی ہوئے۔۔۔۔طلبہ اشتعال میں آئے۔۔۔۔تو انہوں نے پولیس پر سنگ باری کردی۔۔۔
پولیس نے بھی نکالی خوب دل کی بھڑاس ۔۔۔۔۔اور چھ طلبہ کو گرفتار کرلیا۔۔۔۔۔جنہیں حوالات کی ہوا کھانی پڑی۔۔۔۔
وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کر دی گئیں جس کی وجہ سے شہریوں کو انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وی آئی پیز نے ہمیشہ عوام کو تکلیف ہی دی ۔