سی ٹی ڈی کا جامعہ پنجاب پر چھاپہ، 2 پروفیسرز سمیت 3 افراد گرفتار

کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب یونیورسٹی پر چھاپہ مارکر 2 پروفیسروں سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے چھاپے کے دوران اسسٹنٹ پروفیسر عامر سعید، اسسٹنٹ پروفیسر عمر نواز اور ایک طالبعلم کو حراست میں لیا ہے ۔

تینوں افراد کو کالعدم تنظیموں سے روابط کے شبہے میں پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پروفیسرز کی گرفتاری کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے اور سی ٹی ڈی کے چھاپے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور پروفیسرز کی رہائی کا مطالبہ کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے