عوام کے دلوں کی ملکہ لیڈی ڈیانا کے مداحوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ ان کے ویڈنگ کیک کا ایک حصہ آن لائن نیلامی میں پیش کیا جائے گا۔نیلامی میں جان ایف کینیڈی کی زیر استعمال کرسی بھی شامل ہوگی۔
لیڈی ڈیانا کے چاہنے والے انھیں آج بھی نہیں بھولے ،اب ان کے مداح ایک آن لائن نیلامی میں اپنی شہزادی کی شادی کے کیک کو نہ صرف دیکھ سکیں گے بلکہ خرید بھی سکیں گے۔34سال پرانے کیک کے ٹکڑے کی بولی ایک ہزار ایک سو ڈالر ز سے شروع ہو گی۔
آن لائن نیلامی میں وائٹ ہاؤس میں جان ایف کینیڈی کے زیر استعمال کرسی کو بھی رکھا جائے گا،جس کی بولی 70 ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی