کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظربندی کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی۔

سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف ان کے چچا امیر حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد مختصر فیصلہ سنایا اور سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی۔

واضح رہے کہ نظر ثانی بورڈ نے ایم پی او کے تحت 2 جولائی کو نظربندی میں توسیع کیلئے حکومتی درخواست مسترد کر دی تھی۔

اس پر حکومت نے سعد رضوی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 10 جولائی کو دوبارہ نظر بند کر دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے