پاکستان: اومی کرون کیسز میں اضافہ، فروری میں کورونا کی پانچویں لہر کا خدشہ

او می کرون کیسز کی وجہ سے پاکستان میں فروری میں عالمی وبا کی پانچویں لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آنے پر ماہرین صحت نے کورونا وبا کی پانچویں لہر کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے اومی کرون کے کیسز جس تیزی سے سامنے آ رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگلے دو ہفتے میں ملک بھر سے اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہونے لگیں گے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگلے برس فروری کے وسط میں کورونا کے 3 سے4 ہزار نئے کیسز یومیہ سامنے آسکتے ہیں۔

حکام نے واضح کیا کہ ویکسین لگوانے والے اومی کرون کے باعث شدید بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے