امریکا میں ہونے والی 40 سے 50 فیصد شادیاں جلد ہی ختم ہوجاتی ہیں اور اسی رجحان کو دیکھتے ہوئے ایک امریکی میرج کمپنی نے طلاق پر سرمایہ کاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی امریکی کمپنی کی جانب سے شادی کرنے والوں جوڑوں کو شادی کرنے کے لیے 10 ہزار ڈالر کی رقم دی جائے گی لیکن اگر شادی ختم ہوجائے تو اس جوڑے کو یہ رقم سود سمیت واپس کرنا ہوگی خواہ وہ طلاق شادی کے کتنے ہی عرصے بعد انجام پائے۔
امریکی کمپنی نے اس کے لیے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے جس پر جوڑے کی تفصیلات الگورتھم سے چیک کی جائیں گی اور اس کے بعد کمپنی بتائے گی کہ آپ 10 ہزار ڈالر کی اس رقم کے اہل ہیں یا نہیں۔ کمپنی کی اہلیت پر پورا اترنے پر جوڑے کو 10 ہزار ڈالر کی رقم دی جائے گی جو طلاق نہ ہونے کی صورت میں نا قابل واپسی ہوگی تاہم طلاق ہونے پر یہی رقم سود سمیت کمپنی کو ادا کرنا پڑے گی۔ کمپنی کی جانب سے یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ شادی شدہ جوڑے کے تعلقات جتنے مضبوط ہوں گے اور وہ طلاق میں جتنی دیر کریں گے سود اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔
کمپنی کے سی ای او کی جانب سے اس اسکیم کو شادی کا جوا خانہ قرار دیا ہے جب کہ ان کی کمپنی چاہتی ہے کہ تمام شادیاں کامیاب ہوں لیکن امریکی اعداد و شمار کچھ اور ثابت کرتے ہیں کہ وہاں شادیاں بہت کم چل پاتی ہیں اور اسی کے اوپر کمپنی کا انحصار ہے۔ لیکن کمپنی کے مطابق اپنی شادی اور تعلقات پر بھروسہ کرنے والے افراد اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب کہ یہ کمپنی آئندہ سال سے اپنا کام شروع کرے گی لیکن لوگوں کی بڑی تعداد یہاں رجسٹر ہورہی ہے۔