وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر مستفی

[pullquote]وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا[/pullquote]

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیے جانے کی تصدیق کی۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے اور امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ منسلک رہیں گے اور بطور ممبر قانونی برادری اپنا تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شہزاد اکبر نے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 18 جنوری کو کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں شیخ رشید نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال اٹھایا تھا جس پر شہزاد اکبر نے نواز شریف کی واپسی کو مشکل قرار دیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور انہیں دو ہفتے پہلے ہی استعفیٰ دینے کا اشارہ دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شہزاد اکبر کو خود سے استعفیٰ دے کر جانے کا کہا گیا بصورت دیگر وزیراعظم انہیں برطرف کرسکتے تھے۔

[pullquote]شہزاد اکبرکا استعفیٰ منظور، نئے مشیرکیلئے مشاورت جاری[/pullquote]

وزیراعظم عمران خان نے اپنے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

شہزاد اکبر نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے آج ہی استعفیٰ دیا تھا، ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے، امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبرکے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان مشیر برائے احتساب کے لیے ناموں پر مشاورت کررہے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم خودکریں گے۔

[pullquote]شہزاد اکبر کے استعفے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا[/pullquote]

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے استعفے پر فواد چوہدری نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں کام کیا، مافیاز پر کام کرنا آسان نہیں تھا لیکن انہوں نے بہترین طور پر کیسز کو دیکھا۔

فواد چوہدری نے شہزاد اکبر کو کوئی اور ذمے داری دیے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مزید اہم کام آپ کے منتظر ہیں۔

[pullquote]شہزاد اکبر نے استعفیٰ کیوں دیا؟ شہباز گل نے وجہ بتا دی[/pullquote]

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے اور امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے شہزاد اکبر کے استعفے کی وجوہات بتا دی ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں بتایا کہ شہزاد اکبر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے وکالت کے کیرئیر کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں

ان کا کہنا تھاکہ شہزاد اکبر ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی جماعتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہیں گے اور ہم ان کے اس نئے سفر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

[pullquote]وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو کس کے ذریعے مستعفی ہونے کا پیغام بھجوایا؟[/pullquote]

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے شہزاد اکبر کو استعفے کا پیغام دیا گیا جبکہ وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ذریعے شہزاداکبرکوپیغام بھیجا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے شیخ رشیدکی زیرصدات کابینہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی جس پر ان سے رابطہ کیا تو بتایا گیا وہ اہم میٹنگ میں ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے۔

[pullquote]شہزاد اکبرکے استعفے پر پرویز رشیدکا رد عمل[/pullquote]

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے شہزاد اکبرکے استعفے پر طنز کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔

شہزاد اکبرکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک بیان میں پرویز رشید نےکہا کہ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کےجھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔

خیال رہےکہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے آج استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے منظور بھی کرلیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے، امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہےگا۔

[pullquote]’شہزاد اکبر ڈیلیور نہیں کرسکے‘، وزیراعظم کا استعفے پر تبصرہ[/pullquote]

وزیراعظم عمران خان نے اپنے سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے استعفے پر مختصر ردعمل دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضگی تھی، کچھ روزقبل وزیراعظم نے شہزاداکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دیں وہ نامکمل تھیں جبکہ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا اور وزیراعظم کو بتائی گئی مقدمات کی ٹائم لائنز میں بھی فرق تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی صورتحال اور وزیراعظم کودی گئی بریفنگ میں بھی تضاد تھا۔

ذرائع کے مطابق دو روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر پر ناراضی کا اظہار کیا اور وزیراعظم آفس نے آج شہزاد اکبرسے استعفیٰ دینے کا کہا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شہزاداکبرکےاستعفےپربات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شہزاد اکبر کے حوالے سے زیادہ بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ شہزاد اکبر ڈیلیور نہیں کرسکے، وہ کسی اورکام کے تھے، ان کاکام کچھ اورتھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے