راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز پاکستان کے نام رہا، گرین کیپس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنالیے۔
Pakistan on ? at stumps on Day 1 ?
Imam-ul-Haq (132*) and Azhar Ali (64*) have put the hosts in a dominant position!
Watch the the rest of the first #PAKvAUS Test LIVE and for FREE on https://t.co/CPDKNxoJ9v (in select regions) ?#WTC23 | ?: https://t.co/oblLRqBJFc pic.twitter.com/wotGUlZQqI
— ICC (@ICC) March 4, 2022
پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 132 اور اظہر علی 64 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور قومی ٹیم کو پہلا نقصان 105 رنز پر ہوا جب عبداللہ شفیق چھکا لگانے کی کوشش میں نیتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔
امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 13 چوکے شامل ہیں۔
A Test ton to his name, and it’s only Day 1. Congratulations, Imam ?? #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/cJJAkGiGDg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 4, 2022
قبل ازیں ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے اور اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے، وکٹ آخری دنوں میں اسپینرز کے لیے سازگار ہو سکتی ہے۔
قومی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، ساجد خان، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔